سارےبینک ڈالر معاملے میں ملوث ہیں،ثبوت ملنےپرکارروائی ہوگی،وزیرمملکت خزانہ

ayeshaghau11.jpg


وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے انکشاف کیا ہے کہ سارے بینک ڈالر معاملے میں ملوث ہیں، تحقیقات ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کےاجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ ڈالر کی قدر کے معاملے میں تمام پرائیویٹ بینک ملوث ہیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ثبوت ملنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، اگر کسی بینک کو اس معاملے میں ملوث پایا گیا تو رولز کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

آئی ایم ایف پروگرام اور پیٹرول کی قیمت میں کمی اور لیوی نا بڑھانے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ کچھ بھی نہیں ہوا، ہم آئی ایم ایف پروگرام کیلئے پرعزم ہیں، پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر آئی ایم ایف کی شرائط سے انحراف نہیں کیا، آئی ایم ایف سے جو بات ہم نے طے کی وہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کیے بغیر لوگوں کو ریلیف دینے کی کوشش کی، ہمارے پاس وقت اور اسپیس تھی جس کو ہم نے استعمال کیا، اکتوبر کے مہینے میں ہم میٹنگ میں جارہے ہیں، تمام معاملات پر تفصیل سے بات کریں گے۔

کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈالر کے معاملے پر8 کے بجائے تمام بینکوں کی چھان بین کی جارہی ہے، تحقیقات کے بعد کارروائی کا مرحلہ آئے گا۔
 

Bebabacha

Senator (1k+ posts)
L karwai ki jye gi yh log itney stupid hain ke jb bank yh sb kr rahay they tu in ko kch pta hi ni chla or ab achanak pta lag gya... Bull shit