سام سنگ نے میڈ اِن پاکستان موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کر دی

2samsungmobile.jpg

فنانس سپلیمنٹری بل 2021 میں امپورٹڈ موبائل فونز پر 17فیصد فکسڈ سیلز ٹیکس عائد ہونے کے بعد معروف موبائل مینوفیکچرر سام سنگ نے پاکستان میں مقامی سطح پر اسمبلڈ ہونے والے اپنے4 موبائل ماڈلز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلیکسی A52s 256 GB کی قیمت اب 88,999 روپے ہے۔ پہلے اس کی قیمت 99,999 روپے تھی۔ اسی طرح گلیکسی A52s 128 GB کی قیمت بھی 81,999 روپے سے کم ہو کر 71,999 روپے ہو گئی۔

https://twitter.com/x/status/1484755467347935233
جب کہ A32 128 GB کی قیمت 43,500 روپے تھی، لیکن اب نئی قیمت 39,999 روپے ہے۔ دریں اثنا A12 128 GB کی قیمت 30,999 تھی، تاہم اس کی بھی قیمت کم ہو کر 27,500 روپے ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق نئی قیمتیں بہت زیادہ متنازعہ فنانس سپلیمنٹری بل 2021 کے حالیہ اعلان کی وجہ سے سامنے آئیں کیونکہ اس میں CBUحالت میں 200 ڈالر سے زیادہ کی قیمت والے درآمدی موبائل فونز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ ٹیکس کے بعد درآمدی فون مزید مہنگے ہو جائیں گے۔ تاہم اس سے مقامی طور پر تیار کردہ فونز کی مانگ میں اضافہ ہو گا، اس طرح پاکستان میں صنعت کو فروغ ملے گا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کا امپورٹ بل بھی کم ہو جائے گا کیونکہ ہائی اینڈ فونز کی مانگ میں کمی آئے گی۔