سدھو موسے والا کی موت کے بعد ریلیز کیا گیا گانا یوٹیوب سے ہٹادیا گیا

11sidiulastsongremoved.jpg


معروف بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کے بعد ریلیز کیا گیا گانا بھارت میں یوٹیوب سے ہٹوادیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی بھارتی پنجابی سنگر سدھو موسے والا کی موت کے بعدان کا ایک گانا"ایس وائی ایل" ریلیز کیا گیا تھا جسے بھارت میں یوٹیوب سے ہٹادیا گیا ہے، دنیا کے دیگر حصوں میں یہ گانا ابھی بھی یوٹیوب پر موجود ہے۔

یوٹیوب کے بھارت میں عہدیدار کے مطابق انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے اس گانے کو ہٹانے کیلئے قانونی شکایت موصول ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گانے کو بھارت میں یوٹیوب سے ہٹادیا گیا ہے۔


سدھو موسے والا کی موت کے بعد ان کے ادھورے اور غیر ریلیز شدہ گانوں کو ریلیز کرنے کے فیصلے کے بعد ریلیز کیا گیا یہ پہلا گانا تھا، سدھو موسے والا کا یہ گیت پنجاب ری آرگنائزیشن ایکٹ، اس کے سیکشن78، ستلج-یمونا لنک کینال سے متعلق ہے،گانے میں پنجاب کے دریاؤں کی حفاظت سے متعلق ایک پیغام بھی سننے والوں کو دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آپ ہی ان دریاؤں کی حفاظت کیلئے آخری امید ہیں۔

گانے کی ویڈیو میں پنجاب میں ماضی کی مختلف بغاوتوں کے بلیک اینڈ وائٹ مناظر شامل کیے گئے جبکہ اس ویڈیو میں حال ہی میں سکھ قیدی اور فارم قوانین کے خلاف ہونے والی مزاحمت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
23 جون کو ریلیز کیے گئے اس گانے کو محض دو روز میں27 ملین لوگوں نے دیکھا جبکہ33لاکھ لوگوں نے اسے یوٹیوب پر لائیک بھی کیا۔
 
Last edited: