سرکاری اداروں کو شٹ اپ کال دینی چاہیےاگر۔۔۔ عارف حمید بھٹی

arifhihh.jpg

عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ جب انہیں کچھ غیرقانونی کہنے کو کہا جائے تو اس کی طرف سے شٹ اپ کال دی جائے اور سرحدوں کی حفاظت تک محدود رہا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جی این این نیوز کے پروگرام خبر ہے میں سینئر صحافی وتجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج خود اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ پچھلے 70 سال سے فوج ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ سیاست میں مداخلت کرتی رہی ہے، ان 70 سالوں میں 6 سال ان کے بھی ہیں۔


ایک اور سوال پر کہ "فوج اگر مداخلت نہ کرتی تو کیا شریف خاندان آج اقتدار میں ہوتا؟" عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ پاک فوج میری ہے اور میرا موقف ہے کہ سیاستدان تو مداخلت کرتے ہیں، بیساکھیاں ڈھونڈتے ہیں، مسائل پیدا کرتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آج کی تقریر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی تقریر میں ساری باتیں درست کی ہیں اسی لیے تو کہتا ہوں کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے خلاف نہیں ہے، یہ تاثر ہی غلط ہے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ قوم فوج سے لڑے گی تو ایسا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ جب انہیں کچھ غیرقانونی کہنے کو کہا جائے تو اس کی طرف سے شٹ اپ کال دی جائے اور سرحدوں کی حفاظت تک محدود رہے۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ بہت سے ادارے ایسے ہیں جو اپنا کام ٹھیک نہیں کر رہے، اگر پاک فوج قدرتی آفات کے موقع پر ملک کی خدمت کرتی ہے تو یہ ان کا بھی ملک ہے۔ جب تک سیاستدان اداروں میں مداخلت کرتے رہیں گے، عوام کی رائے کا احترام نہیں کرینگے، چور دروازوں سے آنا بند نہیں کرینگے، ملکی مسائل حل نہیں ہونگے، ہر شخص کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔ سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ اگر کوئی سیاستدان انہیں غلط کام کرنے کا کہتا ہے تو اسے شٹ اپ کال دیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ پولیس اور آرمی کے ادارے دونوں آرمڈ ہوتے ہیں، دونوں کے پاس بندے اور اسلحہ وغیرہ ہوتا ہے پھر پولیس کیوں آرمی کے لوگوں سے اتنی ڈرتی ہے؟
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
بجائے بھونک بھونک کر اپنے آپ کو نیک پارسا اور سچا ثابت کرنے کی بجائے سائفر پبلک کردیتے عوام خود فیصلہ کر لیتی سازش ہوئی یا نہیں ہوئی
اتنا بھونکنے کی ضرورت ہی نا پڑتی اپنے آپ کو فرشتہ اور سچا ثابت کرنے کے لئے