سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان ڈپازٹ معاہدہ طے

5sbdfs.jpg

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ڈپازٹ معاہدے طے پاگیا جس کے تحت سعودی فنڈ اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر رکھوائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان ڈپازٹ معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ ڈپازٹ معاہدے کے تحت سعودی فنڈ اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر رکھوائے گا ، معاہدے پراسٹیٹ بینک کراچی میں دستخط کیے گئے ۔

https://twitter.com/x/status/1465315607126196226
سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت ڈپازٹ کی رقم اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بن جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1465284142174777347
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرِمبادلہ ذخائرمیں معاونت کرے گی ، رقم کووڈ 19 کی وبا کے منفی اثرات دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ڈپازٹ معاہدہ مملکت سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کا عکاس ہے،معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔