سیاست کو کرکٹ سے دور رکھیں تو بہتر ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

12raja.jpg

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ جتنا ہم سیاست کو کرکٹ سے دور رکھیں گے اتنا ہی اچھا ہوگا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان او ر بھارت کا میچ آنے والا ہے، سیاست کو کرکٹ سے جتنا دور رکھیں اتنا اچھا ہے،ا نشااللہ ہم یہ میچ ضرور جیتیں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ میں نے بطور چیئرمین پہلی بار ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی ) کے اجلاس میں شرکت کی، یہ ایک بہت اچھا سیشن تھا، دوران اجلاس میری سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی سے ملاقا ت بھی ہوئی، میں سارو گنگولی کے ساتھ کمفرٹیبل ہوں ہم دونوں کے درمیان اچھی بات چیت بھی ہوئی۔


انہوں نےمزید کہا کہ اے سی سی کا مقصد ایشیائی ممالک کی کرکٹ کے مسائل کے خلاف آواز اٹھانا ہے، اجلاس میں مستقبل کے ٹورز اور ایونٹس پر بات ہوئی ، پاکستان کو ون ڈے کرکٹ کے ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ہم اس ٹورنامنٹ کو منظم انداز میں منعقد کریں گے۔