سیلاب کے پیش نظر الیکشن کو مزید آگے بڑھادیاجائے،بلاول زرداری

imran-bil111.jpg

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ ایک پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور دوسرا سیاست سیاست کھیل رہا ہے، انتخابات کو ملتوی کیا جانا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور دوسرا سیاست سیاست کھیل رہا ہے، الیکشن کو ملتوی کیا جانا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلوچستان کے پہاڑوں سے پانی ابھی بھی آرہا ہے، یہ سیلاب قیامت سے پہلے قیامت کا منظر ہے، سیاست کیلئے بہت وقت پڑا ہے، یہ وقت انتخابات کے حوالے سے سوچنے کا نہیں، ملک کے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، 4 کروڑ ایکڑ زرعی اراضی تباہ جبکہ تقریباً 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، ایسے وقت میں انتخابات کو مزید آگے بڑھانا ہو گا۔

کراچی کے علاوہ پورا صوبہ سیلاب سے متاثر، جب تک مکمل طور پر پانی نکل نہیں جاتا نقصانات اور تباہی کا انداز لگانا ممکن نہیں، تمام ممالک سے رابطہ میں ہوں، امداد بھی آرہی ہے لیکن کوئی بھی صوبہ اتنی بڑی قدرتی آفت کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتا، پوری دنیا میں ہم ایک ہی پیغام لیکر جارہے ہیں کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرکے انصاف کریں۔ یہ نہیں ہو سکتا پاکستان کا ایک حصہ پانی میں ڈوبا ہو اور باقی ملک جلسے، جلوس میں مصروف رہے، اسلام آباد کی طرف جائیں تو وہ پاکستان سے الگ کوئی ملک لگتا ہے۔

وزیر خارجہ کا وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات سے محسوس ہو رہا ہے کہ وہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو اب بھی سازشیں کرنے میں مصروف ہیں، ان کی کوشش ہے کہ قوم کی توجہ قدرتی آفت سے ہٹا کراپنی طرف لے جائیں اور وہ آج بھی یہ سازش کررہے ہیں کہ اس سیلاب کے دوران وہ اقتدار حاصل کر لیں، اس وقت انتخابات اور سیاست کا نہیں سوچنا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک تلخ حقیقت، مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کرنی ہو گی، ڈویلپمنٹ ماڈل اپنانا ہو گا تاکہ آئندہ ایسی قدرت آفت کا مقابلہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی ممالک مزید امیر ہونے کیلئے دنیا کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور خمیازہ ہماری عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، ہم دنیا سے انصاف مانگ رہے ہیں بھیک نہیں۔ سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ نیشنز انتونیو گوتریس کا مصروفیت کے باوجود پاکستان آنے پر مشکور ہیں، انہوں نے اور امریکی صدر نے دنیا کو پاکستان کی مدد کرنے کا کہا جس پر مختلف ممالک نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دواقتدار میں دوست ممالک سے تعلقات خراب ہوئے لیکن حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، جو ممالک فون کالز کرنے اور ہاتھ ملانے سے کتراتے تھے وہ بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ تصویر کھنچواتے ہیں، تمام ممالک سے تعلقات رکھنا ملکی مفاد میں ہے، ہم بڑے ممالک میں لڑائی نہیں تعاون چاہتے ہیں، دوسروں کی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ ہر کسی کا گھر حکومتی خرچے پر بنائیں، عالمی بینک سے قرضے کی بات کی ہے۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Lol.....aglay july ki qayamat abhi say nazar a rahi hai is clown ko?

mazeed time chahiye fake votes chaapnay ka?