شاہین آفریدی کے ڈرانے کی کوشش پر محمدرضوان کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل

14shaheenrizwan.jpg

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کے دوران ایک موقع پر مداحوں کو محمد رضوان نے پھر سے اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی ڈرانے کی کوشش پر محمد رضوان کے ردعمل نے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی گیند کو سیدھا باؤلر کی جانب کھیلا، گیند تو شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھ میں نہیں آئی مگر انہوں نے پھر بھی رضوان کو ڈرانے کیلئے گیند وکٹوں کی جانب تھرو کرنے کی ایکٹنگ کی۔

محمد رضوان جو کریزپر ہی موجود تھے شاہین کی اس کوشش پر نہ صرف مسکرائے بلکہ اپنی بانہیں پھیلا کر انہیں خوش آمدید کہنے کا تاثر دیا اور انہیں کھلی بانہوں کو آپس میں ملا کر شاہین شاہ آفریدی کو گلے سے لگانے کا پیغام بھی دے ڈالا۔

https://twitter.com/x/status/1492183613827387395
رضوان کے اس ردعمل پر شاہین شاہ آفریدی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے اور واپس پلٹنے کے بعد بھی مسکراتے دکھائی دیئے،رضوان کی اس حرکت پر گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں، کمنٹیٹرز اور سوشل میڈیا صارفین ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ۔

سوشل میڈیا پر اس پورے واقعہ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین نے دل کھول کر اس پر تبصرے کرتے ہوئے محمد رضوان کی حرکت کو سراہا اور کہا کہ محمد رضوان ایک اسٹار کرکٹر ہیں ان کی قیادت میں ٹیم پی ایس ایل جیت سکتی ہے۔

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی جیت کو بریک لگا کر 52 رنز سے شکست دے دی۔ واضح رہے کہ یہ ملتان پی ایس ایل7 میں پہلی شکست ہے۔