شرح نمو میں غیر معمولی اضافہ،وزیراعظم عمران خان کی اپنی حکومت کو مبارکباد

2%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D9%86%D9%85%D8%A6%D8%A8%D8%A7%DA%A9%D8%A8%D8%A7%D8%AF%DA%AF%D8%AF%D9%BE.jpg

وزیراعظم عمران خان نےحکومت کو ملکی معیشت میں شرح نمو میں اضافے پر مبارکباد دیدی، کہا کہ اپنی حکومت کو 3 برس میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں حکومت کی معاشی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی حکومت کو 3 برس میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں، جی ڈی پی گروتھ کی وجہ سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1484483402141110274
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کوویڈ وباء کے بعد سے پاکستان کو نارملسی انڈیکس میں سرفہرست 3 ممالک میں شامل کیا گیا ہے، دی اکانومسٹ نے اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں ملازمتیں اور انسانی جانیں بچانے کی کوشش کو تسلیم کیا۔

https://twitter.com/x/status/1484483406003990533
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا، بلومبرگ نے پیشن گوئی کی کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔