شہباز شریف کو آصف زرداری کا نواز شریف سے متعلق بیان پسند نہ آیا

shahbaz-zardari11.jpg


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا حالیہ بیان پسند نہ آیا۔

انہوں نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کا میاں نواز شریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے۔ میاں صاحب کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی ہے۔

شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ زرداری صاحب کا میاں نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے۔ میاں صاحب کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی ہے۔ زرداری صاحب جانتے ہیں کہ نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا۔

https://twitter.com/x/status/1468855571583537157
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے اور ملک کی بہتری کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ بلاول ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے اعشایئے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ ن لیگ والوں نے اپنے حساب سے گلیاں، محلے، برادریاں دیکھ کر حلقے بناۓ ہیں ، لاہور ہی نہیں انہوں نے پورے پنجاب میں حلقے بنائے، انشااللہ یہ حلقے ہم تبد یل کر یں گے۔


انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پر ہم الیکشن لڑیں گے ، ہر محلے میں ان سے لڑیں گے ، یہ پاکستان کے خلاف ہیں یہ میری دھرتی کے خلاف ہے جو اس دھرتی میں مرنا نہیں چاہتا اس کو کیا مسئلہ ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ 2008ء میں الیکشن جیتنے کے بعد ہم کامیابی کی طرف جارہے تھے لیکن اس کے بعد آر او الیکشن کرا دیئے گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آراو الیکشن کرا کر ہم سے انتخابات چھینے گئے۔ پاکستان بہت بڑی سازش کی وجہ سے بہت بڑے خطرے میں ہے، دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے ہم نے بچانے کا عہد کیا ہے۔ اب بھی میرے دماغ میں ایسی سوچ ہے جو ملک کو کامیاب بنا سکتی ہے۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Forget the Sharifs.....but this guy Zardari has a lot of guts looking at anything beyond interior sindh.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Imran Khan ne inki kia haalat kar di hai.

Ek dusray ko gaseetnay walay ab ek dusray say pyar bhari shikayatay kartay phir rahay hai.