شہزاد اکبر کے استعفے پر فواد چوہدری کا ردعمل،کارکردگی کو سراہا

fawad-and-akbar-khan.jpg


شہزاد اکبر کے استعفے پر فواد چوہدری کا ردعمل,کارکردگی کو سراہا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مشیر احتساب کے عہدے سے مستعفی ہونےپر شہزاد اکبر کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا, فواد چوپدری ٹویٹ میں لکھا کہ شہزاد اکبر نے شدید دباؤ میں کام کیا، مافیاز پر کام کرنا آسان نہیں تھا۔

ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفیٰ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر نے بہترین طور پر کیسز کو دیکھا۔

https://twitter.com/x/status/1485562168552665088
شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان ٹویٹ پر کیا اور کہا کہ امید ہے وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا,انہوں نے فواد چوہدری کا شکریہ ادا بھی کیا۔

https://twitter.com/x/status/1485569535931559939
شہزاد اکبر پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت کے بعد 20 اگست 2018 کو شہزاد اکبر کو وزیراعظم کا معاونِ خصوصی برائے احتساب مقرر کیا گیا تھا۔

ستمبر 2018 میں انھیں بیرون ملک اثاثوں کی نشاندہی اور حصول کے لیے قائم کردہ ایسٹ ریکوری یونٹ کا سربراہ بنا دیا گیا تھا جبکہ جولائی 2020 میں انھیں وزیراعظم کا مشیر مقرر کیا گیا تھا اور انھیں وزیر اعظم عمران خان کے احتساب کے دعوے پر عملدرآمد کی کوششوں کا سرخیل سمجھا جاتا تھا۔