علی موسیٰ گیلانی سے بہتر امیدوار ہوتا تو بیٹی کو امیدوار نہ بناتا،شاہ محمود

7betiricketqurishiwazahat.jpg

تحریک انصاف کے مفاد میں بیٹی کو ٹکٹ دی، میں تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں سے رابطہ کر کے حقائق سے آگاہ کروں گا تو وہ سب عمران خان کے این اے 157 میں مہربانو قریشی کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ موسی گیلانی کا مقابلہ کرنے کیلئے کٹھن فیصلہ کیا، تحریک انصاف کے پاس بہتر امیدوار ہوا تو زور نہیں دوں گا۔کارکن عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے بیٹی مہربانو قریشی کو امیدوار نامزد کرنے پر ملک بھر میں تنقید کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے مفاد میں بیٹی کو ٹکٹ دی، میں تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں سے رابطہ کر کے حقائق سے آگاہ کروں گا تو وہ سب عمران خان کے این اے 157 میں مہربانو قریشی کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کا احترام کریں گے۔


سید علی موسیٰ گیلانی سے بہتر امیدوار ہوتا تو بیٹی مہربانو قریشی کو امیدوار نامزد نہ کرتا۔ اپنے کارکنوں کے جذبات کا احترام کرتا ہوں، دیانتداری سے تحریک انصاف کے مفاد میں فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ شوق سے نہیں بلکہ عمران خان کے بیانیے کو زندہ کرنے کیلئے کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ممتاز آباد میںذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا روایتی خاندان ہے، قوموں پر جب مشکل وقت آتا ہے قوم کی بچیوں کو کردار ادا کرنا پڑتا ہے، مہربانو قریشی پڑھی لکھی ہیں، صحافی بھی رہیں، عمران خان کے بیانیہ کو آگے بڑھانے کے لئے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل، ان کے حقوق، ناانصافیوں کا کیس مہربانو قریشی بہتر انداز میں اجاگر کریں گی۔

ہم اپنی مشرقی روایات کو مد نظر رکھ کر مہم چلائیں گے، خواتین کی حد تک مہر بانو ضرور مہم چلائیں گی، میں بھی کمپین کروں گا اور زین قریشی بھی، دیانت داری سے تحریک انصاف کے مفاد میں بیٹی کو ٹکٹ دی، میں تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں سے رابطہ کر کے حقائق سے آگاہ کروں گا تو وہ سب عمران خان کے این اے 157 میں مہربانو قریشی کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ موسی گیلانی کا مقابلہ کرنے کیلئے کٹھن فیصلہ کیا، تحریک انصاف کے پاس بہتر امیدوار ہوا تو زور نہیں دوں گا۔کارکن عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

انہوں نے ایک موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بات کریں جتنی ان کی حیثیت ہے، مجھے شہید بے نظیر بھٹونے پیپلز پارٹی میں شامل کروایا، پنجاب کا صدر بنایا، میں وزار ت کے پیچھے نہیں تھا، ڈھونڈ کر پیپلزپارٹی نے وزیر خارجہ بنایا۔ انہو ں نے بلاول بھٹو پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ عالمی معاملات سے بے خبر، حیران ہوں بلاول کا فلسطین حملہ پر کوئی بیان نہیں آیا، اسرائیل کا یہ ہی رویہ رہا تو مشرق وسطی میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

فوجی افسران کی شہادت پر آن لائن مذموم مہم میں پی ٹی آئی کارکنان کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کا ڈس انفارمیشن سیل جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، حقائق برعکس ہیں۔ تحریکِ انصاف کا موقف واضح، شہداء کا احترام کرتے ہیں، ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جنرل سرفراز کو عمران خان ذاتی طور پر جانتے تھے، وہ بہت اچھے انسان او ر پروفیشنل کمانڈر تھے، ان کی شہادت کا دکھ ہوا۔ عمران خان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے بھی گئے، ہم شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے ارشد ندیم کو کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے خطے کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ قومی ہیرو کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کرینگے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی گزشتہ روز ممتاز آباد میں نویں محرم کے مرکزی جلوس میں پہنچے تھے اور جلوس کے روٹ کا معائنہ کرتے ہوئے لائنسدار سید قمر حسنین نقوی اور دیگر عزاداروں سے ملے۔ وہ کچھ دیر جلوس میں بھی موجود رہے۔ وہ ممتاز آباد یونین کونسل 50 میں پی ٹی آئی رہنما شیخ سلیم کی رہائش گاہ پر بھی گئے جہاں انہوں نے لنگر تقسیم کیا تھا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے پنجاب اسمبلی پی پی 217 سے صوبائی اسمبلی کی نشست سے انتخاب لڑا تھا اور ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار سلمان نعیم کو شکست دی تھی اور این اے 157 کی نشست خالی کی تھی، مہربانو قریشی کی نامزدگی پر مقامی تحریک انصاف رہنما انجینئر وسیم عباسی کی قیادت کارکنوں کی بڑی تعداد نے خاندانی سیاست کو فروغ دینے پر شاہ محمود قریشی اور ان کے خاندان کے خلاف الیکشن کمیشن آفس کے باہر مظاہرہ کیا۔ اس سیٹ پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید علی موسیٰ گیلانی، سیف الرحمن قریشی اور انجینئر وسیم عباس سمیت 18 سے زائد امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
Chal oyee. Aeh pai jay munfqat. The biggest opportunist & status Quo sleeper cell in PTI.
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
ye harami hamein phudoo samajtey hein, Zardari aur bhuto khanzeer kahtey hein poorey Pakistan mein ferrari aur mori se zyada koi qabil nahi hai aur is k mutabik lakhoo k halkey mein koi qabil, wah re haramiyon kya mantak hai.
whole nation is with IK, its right time to get rid of such burdens.