عمران خان اور ظہیر عباس میں کس بات پر جھگڑارہتا تھا؟

zhaer--12314.jpg


سابق کپتان ظہیر عباس نے وزیر اعظم عمران خان کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹس ختم کر نے کے فیصلے کی مخالفت کردی اور اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کے سابق سربراہ اور ایشین بریڈمین کے نام سے مشہور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے بتایا کہ ان کا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بطور کپتان ایک بات پر اختلاف رہتا تھا، انہوں نے بتایا کہ عمران خان ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو پسند نہیں کرتے تھے جبکہ میں اس کا حامی تھا۔

ظہیر عباس نے کہا کہ عمران خان کو سمجھنا چاہیے کہ ڈپارٹمنٹس سے لوگوں کا روزگار چل رہا ہے مجھے امید ہے کہ وہ کھیلوں اور بالخصوص کرکٹ کیلئے ایسا کام کریں گے کہ دنیا ان کو یاد رکھے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شعیب ملک کے ساتھ ٹینس کھیلتے رہے ہیں، ظہیر عباس نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کرکٹ کے بعد میں اب گراؤنڈ میں واپس آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ میچ کو دیکھنے کیلئے جاؤں گا۔


ظہیر عباس نے کہا کہ ہمارے دور میں ہم کوچ کے بغیر ہی کھیلتے تھے اب تو ہر فیلڈ کا الگ کوچ موجود ہوتا ہے۔ قومی ٹیم میں بیٹنگ کوچ کی عدم موجودگی پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیم منیجمنٹ کا فیصلہ ہے کہ ان کو کوئی کوچ چاہیے یا نہیں۔

بابراعظم سے متعلق ظہیرعباس کا کہنا تھا کہ بابراعظم بہت اچھا کھیل رہا ہے، اس کا بلا ہی ہر بات کا جواب دے رہا ہے۔ ہماری ٹیم بہت اچھا کھیلی، پاکستان کی ٹیم نے بہت اچھی بیٹنگ کی ہے۔

 

fahid_asif

Senator (1k+ posts)
His views aside, he was such a graceful batter one can watch his batting videos again and again. He is also our hero like IK and other crickters.