عمران خان ناکام ہو گئے ہیں؟ " ماضی میں زہریلے تیر مارے گئے "حسن نثار

hassn%20on%20khan.jpg


سینئر صحافی و تجزیہ کار حسن نثار نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترکش ڈراموں کی مثال سے واضح کیا کہ جب جسم پر کوئی زخم یا تیر لگتا ہے تو اس وقت اس کی تکلیف نہیں ہوتی تکلیف بعد میں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں کہ عمران خان ناکام ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی معیشت اس وقت اس حال میں اس لیئے ہے کیونکہ ماضی میں زہریلے تیر مارے گئے ہیں جن کو اب عمران خان نکال رہے ہیں۔ اس لیے اب تکلیف تو ہوگی، چیخیں نکلیں گی۔


حسن نثار نے کہا کہ جب جسم پر کسی بلیڈ یا تیر سے حملہ ہوتا ہے تو وہ وقتی طور پر محسوس نہیں ہوتا مگر اس کی تکلیف تب محسوس ہوتی ہے جب تیر کو نکالا جاتا ہے تو ساتھ میں گوشت بھی نکلتا ہے جس کی تکلیف بہت زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی مقبولیت کو داؤ پر لگا کر وہ تیر نکال چکے ہیں اب عوام کو وہ تکلیف ہو رہی ہے جو تیر نکلنے کے بعد ہوتی ہے۔ مگر ابھی کام ختم نہیں ہوا ابھی ان زخموں کو داغنا پڑے گا تاکہ یہ زہر آگے نہ پھیلے اس لیئے ابھی مزید تکلیف بھی ہوگی۔

حسن نثار نے یہ بھی کہا کہ عوام کو مل جل کر اس صورتحال سے نمٹنا ہوگا،تاجروں کو چاہیئے کہ وہ اپنے گاہکوں پر رحم کریں اور ملک کو اس مشکل صورتحال سے نکلنے میں مدد کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے ان کے پاس کافی کاروباری ذرائع موجود ہیں، انہیں فرق نہیں پڑتا کہ مہنگائی 4 فیصد ہو یا اس سے زیادہ بھی ہو جائے۔