عمران خان کی نئی مبینہ لیکڈ آڈیو کا سوشل میڈیا پر پوسٹمارٹم

postm111.jpg

مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کی مبینہ آڈیو پر سوالات کھڑے کردئیے

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے سے متعلق مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آگئی، اس آڈیو میں عمران خان چالیں چلنے کا ذکر کر رہے ہیں۔

سامنے آنے والی اس تازہ آڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ آپ کی بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے۔

آڈیو میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 5 تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس ہیں 5، میں نے میسج دینا ہے کہ وہ جو 5 ہیں نا وہ 5 بڑے اہم ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے اس آڈیو کا پوسٹمارٹم کردیا، انکا کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے 5 ایم این ایز خریدے ہیں تو وہ کہاں ہیں؟ انکا مزید کہنا تھا کہ جو سندھ ہاؤس میں ہوا تحریک انصاف کے 2 درجن ایم این ایز توڑے گئے اور انہیں سندھ ہاؤس میں بٹھایا گیا کیا وہ بھی عمران خان نے ہی خریدے تھے؟

انکا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم، ق لیگ، باپ اور دیگر جماعتیں شہبازشریف کیساتھ مل گئیں، انہیں کس نے خریدا؟یہ آڈیو ایڈیٹڈ لگ رہی ہے جگہ جگہ کٹس ظاہر ہورہے ہیں، کہیں عمران خان اونچی آواز میں بات کررہا ہے، کہیں مدھم۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے تبصرہ کیا کہ عمران خان نے 5 ایم این ایز خریدے ہوتے تو آج حکومت میں چور ڈاکو جیل میں ہوتے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہونے کے باوجود عمران خان نے کبھی ایسا کام نہیں کیا۔ آڈیو ایڈیٹ کرکے اور مختلف حصے جوڑ کر این آر او 2 اور امپورٹڈ حکومت کی ناکام کارکردگی سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔ عوام مارچ کے لئے تیار رہے۔
https://twitter.com/x/status/1578288416793378817
عارف حمید بھٹی نے تبصرہ کیا کہ "مختلف ٹکڑوں کو جوڑ کو آڈیو بنائی گئی ہے اور ساری دنیا کو پتہ ہے کہ یہ فراڈ کس نے کیا ہے، ایم کیوایم، باپ، تحریک انصاف کے 12،15 بندے انکے پاس چلے گئے لیکن عمران خان کے پاس ایک بندہ بھی نہیں آیا"۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ تین دن پہلے 3 وفاقی وزراء کی میٹنگ ہوئی کہ عمران خان کی ایک ویڈیو ریلیز کی جائے

فریحہ ادریس کا عمران خان کی مبینہ لیکڈ آڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "لیکڈ آڈیو میں واضح نظر آرہا ہے کہ یہ ایک گفتگو نہیں ہے یہ مختلف گفتگو کو جوڑ کر بنائی گئی ہے،یہ ایک ڈسکشن نہیں ہے ، ہمیں تو کوئی بندے خریدے نظر نہیں آئے بلکہ تحریک انصاف کے اپنے بندے موجودہ حکومت اور انکے اتحادیوں کیساتھ مل گئے"۔
https://twitter.com/x/status/1578277116029829124
جیو کے اینکر شہزاداقبال نے بھی اس لیکڈ آڈیو پر سوالات اٹھائے، انکا کہنا تھا کہ یہ آڈیو ایڈیٹڈ لگ رہی ہے، 21 سیکنڈ اور 39 سیکنڈ کے بعد آڈیوکوالٹی تبدیل ہوجاتی ہے جس سے لگتا ہے کہ یہ آڈیو 2، 3 آڈیوز جوڑ کر بنائی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1578282056928219138
صحافی فیضان خان نے تبصرہ کیا کہ جو تحریک انصاف کے ایم این اے سندھ ہاؤس میں موجود تھے وہ سب نے دیکھا تھا اور وہ آج بھی اسمبلیوں میں موجود ہیں۔ مگر عمران خان کے خریدے ہوتے ایم این ایز تو آج تک سامنے نہیں آئے اگر ایسا کچھ ہوتا تو دوسری پارٹیوں کے ایم این ایز کی تعداد کم ہوتی مگر ان کی تعداد تو پوری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1578288281871343616
طارق متین نے سوال اٹھایا کہ اس نے ٹوٹے اتنے جوڑے جتنے جوڑے جا سکتے تھے لیکن پھربھی اک ہیکر سےکتنےجوڑے جا سکتے تھے
https://twitter.com/x/status/1578287515995627521
عمران بھٹی نے تبصرہ کیا کہ آڈیو لیکس ڈرامہ بھی تمام کارڈز کی طرح فلاپ رہے گا۔ ہیکر صرف عمران خان کی آڈیو لیکس کیوں کر رہا ہے؟؟ کیا یہ ہیکر بھی لانگ مارچ اور عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے؟
https://twitter.com/x/status/1578278736792895488
سحرش مان کا کہنا تھا کہ سب ٹائٹلنگ کرنے والے نے پانچ کے ساتھ ایم این ایز کا اضافہ حسب عادت پھر سے کر دیا۔۔جن کو سندھ ہاؤس سینما اسکوپ منڈی نظر نہیں آئی وہ اب اس پر طوفان کھڑا کریں گے
https://twitter.com/x/status/1578270860334571521
علی سلمان علوی نے تبصرہ کیا کہ مختلف ٹوٹے جوڑ کر عمران خان کی آج ریلیز کی گئی ٹیمپرڈ آڈیو سے کچھ اور ثابت ہو نہ ہو، ایک بات ضرور ثابت ہوتی ہے کہ اداروں میں موجود پرلے درجے کے نااہل اور نالائق اہلکار ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1578290243035631616 https://twitter.com/x/status/1578288320924131331
رضوان غلیزئی نے کہا کہ ٹوٹے جوڑنے سے بیانیے نہیں بنتے۔ انہی مخصوص اکاونٹس سے لیکس اور پھر ان پر انہی مخصوص دانشوروں کے گھسے پٹے تبصرے۔ اس ڈیجیٹل دور میں عوام کو بےوقوف سمجھنے والوں سے بڑا بےوقوف کوئی نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1578276724122750976
انکا مزید کہنا تھا کہ پراپیگنڈا گروپ واٹس ایپ پر آئی چیز دیکھےسنے بغیر صرف کاپی پیسٹ کرتا ہے۔ گزشتہ آڈیو میں جھوٹا سب ٹائٹل چلادیا، انصار عباسی نےتو معافی مانگی لیکن اور کسی کو شرم محسوس نہیں ہوئی۔ آج پھر تھکی ہوئی ایڈیٹڈ آڈیو شیئرکردی۔ جھوٹوں کا جھوٹ روز پکڑا جاتا ہےپھر بھی جھوٹ بولنےسےباز نہیں آتے۔
https://twitter.com/x/status/1578290510913220608
فہیم اختر نے طنز کیا کہ اگلا الیکشن اب ووٹوں لوٹوں یا بوٹوں پر نہیں بلکہ ٹوٹوں(آڈیوز) پر ہوگا۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1578295480810815488
سلمان رضا نے تبصرہ کیا کہ مختلف آڈیوز کو ایڈیٹ کرکے اتنی محنت کے بعد امپورٹڈ حکومت نے تاثر یہ دینے کی کوشش کی ہے کہ ہم میں اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں،۔ ہم نے اگر ریجیم چینج کے دوران سندھ ہاؤس میں منڈی لگائی، پنجاب میں لوٹے خریدے تو دیکھیں عمران خان نے بھی یہ کیا
https://twitter.com/x/status/1578294663530041346
عمران خان کی نئی آڈیو میں بات بندے توڑنے کی ہو رہی ہے، خریدنے کی نہیں۔ 21 سے 25 سیکنڈ تک کا ٹکڑا (جس میں کہا جا رہا ہے "5 تو میں خرید رہا ہوں نہ! میرے پاس ہیں 5، 5 خریدو") یہ ٹکڑا باقی ساری آڈیو سے مختلف ہے۔ اس حصے کی کوالٹی بھی گِری ہوئی ہے۔ یہ حصہ AI-synthesized لگ رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1578283761661263872
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
jaisay mariam nawaz randi 4-5 dildo jor ker aik bara dildo bna ker gand main leti hai ... theek oosi trah 4-5 audios ko tror mror ker jor ker aik leaked audio banati hai...