عمران کے بیان کو پکڑکر بیٹھ جاتے ہیں،مہنگائی لوڈشیڈنگ مسائل نہیں؟ارشاد بھٹی

bhati-march-and-other-issues.jpg


لانگ مارچ میں گولی نہ چلنے اور تصادم نہ ہونے کی وجہ عمران خان تھے،ارشاد بھٹی

جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے سوال کیا کہ کیا عمران خان اور شہباز گل کے اعتراف کے بعد انہیں دوبارہ لانگ مارچ کی اجازت ملنی چاہئے؟ تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہا کہ اگر ہم یہ بھی چھوڑ دیں کے لانگ مارچ جلسے جلوس آئینی اور جمہوری حق ہے، عمران خان کئی بار کہہ چکے ہیں احتجاج اور مارچ پرامن ہوگا، انتشار نہیں ہوگا، بقول رانا ثنا کے ریاست مخالف احتجاج کرنے والے عورتوں اور بچوں کو نہیں لاتے،یا سپریم کورٹ میں نہیں جاتے۔


ارشاد بھٹی نے کہا کہ رانا ثنا کہہ رہے کہ لانگ مارچ نہیں ریاست مخالف سازش تھی، شہباز گل کہہ رہے کہ کے پی کا اسلحہ کلچر ہے عمران خان نے روکا ہوا ہے ورنہ جو کچھ نکلے گا آپ کو پتا نہیں چلے گا،عمران خان کہہ رہے تھے ہمارے لوگوں نے اسلحہ رکھا ہوا تھا گولی چلنے کا امکان تھا،تو پھر یہ ریاست مخالف سرگرمی کیوں نہ ہوئی،پھر یہ گولی کیوں نہ چلی، تصادم کیوں نہ ہوا۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ لانگ مارچ میں گولی نہ چلنے اور تصادم نہ ہونے کی وجہ عمران خان تھے، عمران خان نے جب دیکھا کہ حالات کنٹرول سے باہر ہوسکتے ہیں تو وہ لانگ مارچ ختم کر کے واپس چلے گئے، کیا ہم لوگ ہر روز ایک ہی بات لیکر بیٹھ جاتے ہیں کبھی عمران خان کا بیان، کبھی شہبازگل کا بیان اٹھایا اور اس پر پروگرام کر دیا۔ کیا نیب ترامیم کی شکل میں جو ڈاکا ان ملزموں نے ڈالا وہ اس ملک کا مسئلہ نہیں ہے؟

ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ ڈالر کس سطح پر پہنچ گیا ہے، لوڈشیڈنگ چودہ چودہ گھنٹے ہو رہی ہے۔ مہنگائی اور بیروزگاری سے ملک کا کیا حال ہے اور آٹا بھی نہیں مل رہا۔ ہم عمران خان، شہباز گل اور رانا ثنااللہ کا بیان پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں کیا یہ اس ملک کے مسائل نہیں ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہی ہماری صحافت ہے۔ لوگ مر رہے ہیں بھوک اور افلاس کی صورتحال ہے جس پر میزبان نے کہا کہ وہ اس پر بھی مسلسل بات کرتی ہیں اور اس پر بھی پروگرام کیے جاتے ہیں۔

پروگرام میں شریک دیگر تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی سپریم کورٹ کو پرامن احتجاج کی گارنٹی دیدیتی ہے تو حکومت کو عمران خان کو نہیں روکنا چاہئے،عمران خان نہیں چاہتے کہ فی الحال پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفے منظور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو آئینی وجمہوری طور پر پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، عمران خان کو اعتراف کے باوجود دوبارہ لانگ مارچ کی اجازت ملنی چاہئے، پی ٹی آئی سپریم کورٹ کو پرامن احتجاج کی گارنٹی دیدیتی ہے تو حکومت کو عمران خان کو نہیں روکنا چاہئے۔

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پختون قوم کی شناخت غلط چیز سے منسوب کی ہے، اس سے بڑی بکواس کوئی نہیں ہوسکتی کہ پختونوں کی پہچان اسلحہ ہے، عمران خان اعتراف کررہے ہیں لانگ مارچ میں لوگ مسلح تھے، عمران خان کو احتجاج کا حق ہے تو عام شہری کو بھی نقل و حرکت کی آزادی کا حق حاصل ہے.
 
Last edited by a moderator: