فحش فلموں کا معاملہ، شلپا سیٹھی نے اپنے شوہر کے خلاف بیان دے دیا

shilp1221131.jpg

بالی ووڈ اداکارہ شلپا سیٹھی نے فحش فلموں کے کیس میں شوہر کی گرفتاری کے بعد ان کے مخالف بیان بھی دیدیا اور کہا مجھے اندازہ بھی نہیں تھا میرے شوہر ایسے کاموں میں ملوث ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا کی گرفتاری کے بعد پولیس نے جب ان کی مصروفیات کے حوالے سے جب شلپا سیٹھی سے سوالات کیے تو انہوں نے جواب دیا کہ میں اپنے کام میں اتنی مصروف ہوتی ہوں کہ میرے پاس بالکل وقت نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی تھی کہ راج کیا کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اپنے شوہر کے جرائم کے حوالے سے شلپا سیٹھی نے 14سو صفحات پر مشتمل اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کروایا ہے اور اپنے شوہر کی تمام مصروفیات سے لاتعلقی اور لاعلمی کا اظہار کیا۔


انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈارک ویب سائٹس کے کاروبار، ان سے ہونے والی آمدنی اور دیگر معاملات کے بارے میں مجھے بالکل علم نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ اپنے شوہر کے خلاف اس کیس کے بعد شدید ذہنی و مالی مسائل کا شکار ہوچکی ہیں جن سے چھٹکارا پانے کیلئے وہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے پر غور کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ شلپا سیٹھی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلموں کے نیٹ ورک سے منسلک ہونے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کررکھا ہے اور ان کے خلاف کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔