فوجی عدالت کی جانب سےسماجی رہنماادریس خٹک کو 14 سال کی سزاکیوں سنائی گئی؟

idrees-khattak111.jpg


انگریزی اخبار ڈان کا دعویٰ ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں ادریس خٹک پر جاسوسی اور حساس معلومات لیک کرنے کا الزام ثابت ہوا جس بنا پر انہیں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ یہ فیصلہ رواں ہفتے جہلم میں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر سنایا گیا۔

اخبار کے مطابق ادریس خٹک پر پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹس ایکٹ 1923 کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ ان پر غیرملکی جاسوسی اداروں کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔ ادریس خٹک ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ساتھ وابستہ رہے اور وہ سابقہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے حوالے سے تحقیقات کرچکے ہیں۔

کورٹ مارشل کا دفاع کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا تھا کہ جاسوسی کا ملزم چاہے عسکری ادارے سے ہو یا پھر کوئی سویلین، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل اس کے مقدے کی سماعت کرسکتا ہے۔ ادریس خٹک ایپلیٹ ٹریبونل کے سامنے اپیل کرسکتے ہیں اور اس کے بعد ان کے پاس آرمی چیف سے بھی اپیل کرنے کا موقع ہوگا۔

اس کیس کے فیصلے ردعمل دیتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ادریس خٹک پر عائد الزامات اور مقدمے کے حوالے سے ان کے وکیل اور گھر والوں کو اندھیرے میں رکھا گیا۔ یہ نہ صرف ان کے منصفانہ ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی تھی بلکہ اس طرح ان کے لیے اپنی قانونی حکمت عملی ترتیب دینا بھی ناممکن بنادیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1467061319929004032
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ادریس خٹک کے خلاف مقدمے کے حوالے سے بہت ہی محدود معلومات جاری کی گئی ہیں۔ ادریس خٹک کے وکیل کے مطابق مقدمے کی کارروائی میں خامیاں موجود تھیں۔ ان کو وکیل تک رسائی فراہم کی جائے اور سول عدالت کے سامنے پیش کریں تاکہ گرفتاری اور حراست کے قانونی ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ ہو سکے۔
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
صحیح بات ہے، یہ بُوٹوں کی زیادتی ہے۔ مودی کے سسر کو کارگل میں لٹیا ڈبونے کے بعد بھی تین تین باریاں وزارتِ عظمی کی، جندال کے بزنس پارٹنر کو جیل سے اٹھا کر لن دن کی سیریں، اور بلڈی سویلین پر جاسوسی کے پرچے۔
اس لیے بوٹ قوم کے ہاتھوں ذلیل ہوتے ہیں
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
جس حرامزادے کو دیکھو ،،،گوروں کے دیس کا ویزا حاصل کرنے کے لئے
سنتریوں کو گالیاں،،،اور موم بتّی آنٹیوں کے جانگئیے دھونے کے کام پر لگ جاتا ہے

گجرات کے نوجوان بیچارے ایویں ترکی بارڈر پر اپنی جان گنوا دیتے ہیں ۔ ۔
 

The wizard

MPA (400+ posts)
جس حرامزادے کو دیکھو ،،،گوروں کے دیس کا ویزا حاصل کرنے کے لئے
سنتریوں کو گالیاں،،،اور موم بتّی آنٹیوں کے جانگئیے دھونے کے کام پر لگ جاتا ہے

گجرات کے نوجوان بیچارے یویں ترکی بارڈر پر اپنی جان گنوا دیتے ہیں ۔ ۔
Gareeb log border cross krty hai Ameer log foujio sy hatra keh kr west shift ho jaty hai