فوج اور پاکستان مخالف لوگ ہیلی کاپٹر سانحےپر پراپیگنڈہ کررہے ہیں،شہبازگل

6shahbazgillpropaagnbash.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نےکہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف منفی سوشل میڈیا پراپیگنڈے کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہیں، پی ٹی آئی منفی پراپیگنڈے کے خلاف کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف شروع ہونےو الی نفرت آمیز مہم سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہبا ز گل نے کہا کہ یہ پراپیگنڈہ وہ لوگ کررہے ہیں جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہیں، یہ لوگ کئی سالوں سے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے صدرمملکت کے خلاف مہم چلائی گئی،17سالہ بچہ ایک غلط ٹویٹ کرتا ہے،30 لاکھ فالورز والےسلیم صافی اس 50 فالورز رکھنے والے بچے کی ٹویٹ کو شیئر کرتے ہیں، اس کا مقصد پاک فوج میں پی ٹی آئی کے خلاف محاذکھڑا کرنا ہے، پاک فوج کے رینکس میں پی ٹی آئی کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔


ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مہم چلانے والوں کا ایجنڈا پی ٹی آئی اور عمران خان کی کردار کشی کرنا ہے،ن لیگ کے اسٹریٹجک میڈیا سیل کو عمران خان کی کردار کشی کا ٹاسک دیا گیا ، اس ایجنڈے کے تحت سوشل میڈیا پر ہر چیز کو توڑ مروڑ کرپیش کیا جارہا ہے اورغلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں،ان غلط فہمیوں کے نتیجےمیں آئے دن نیا پراپیگنڈہ ہورہا ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ن لیگ پہلے فوج کو گالیاں دیتی ہے، یہ ان کا پرانا شیوا ہے، مریم صفدر،خواجہ آصف اور جاوید لطیف کے ماضی کےبیانات سب کے سامنے ہیں، آج ان لوگوں کو فوج کا ہمدرد بناکر پیش کیا جارہا ہے، یہ ففتھ جنریشن وار ہےجس میں ملک کو اندر سے توڑا جاتا ہے،یہ جنگ ہتھیاروں کے بجائےمستقبل کےبیانیے کی ہے، پی ٹی آئی پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈےکے خلاف کھڑی ہے۔