فیس بک کمپنی 'میٹا' نے سالانہ کانفرنس میں پاکستان کو بھی مدعو کرلیا

fb-meta-pakistan-f.jpg


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی کمپنی 'میٹا' نے سالانہ مارکیٹنگ کانفرنس میں دیگر ممالک کے ہمراہ پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت دیدی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی ادارے میٹانے 29 ستمبر کو ہونے والی سالانہ مارکیٹنگ کانفرنس میں پاکستان سمیت ایشیاء پیسفک کے دیگر ممالک کو مدعو کرنے کا اعلان کیا ہے، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، بنگلہ دیش ، لاؤس اور کمبوڈیا کو اس سال کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

میٹا کی سالانہ کانفرنس میں دنیا بھر سے عالمی اور علاقائی قائدین شرکت کرتےہیں اور بدلتی ٹیکنالوجیز، کاروباری رجحانات اور نئے مواقعوں کی تلاش کے حوالےسے گفتگو ہوتی ہے، اس سال ہونے والی کانفرنس میں میٹا ورس اور مارکیٹنگ، بزنس میسجنگ، کرئیٹرز فار بزنس، ڈسکوری کامرس، سمیت دیگر موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

جنوب مشرقی ایشیاء میں ہونے والی یہ چوتھی کانفرنس ہے جس میں پہلی بار ایشیاء پیسیفک کے ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔