لاہور، اب پارکس میں سگریٹ نوشی کرنے پر کتنا جرمانہ ہو گا؟

smoking.jpg


صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ پر قابو پانے کیلئے پارکس میں آگ لگانے اور سگریٹ پینے پر جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ایچ اے نے فیصلہ کیا ہے کہ زیر انتظام تمام پارکس میں آگ لگانے اور سگریٹ پینے پر جرمانہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی ہوئی سموگ پر قابو کے لئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی نے پارکس میں آگ لگانے اور سگریٹ پینے پر جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی فیصلے کے تحت پی ایچ اے نے تمام پارکس کے لیے نئے احکامات نافذ العمل کر دئیے۔

پی ایچ اے نے پہلی بار پارکس میں آگ لگانے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ پتے کو آگ لگانے اور سگریٹ نوشی پر 10 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی سموگ کے تدارک کے لئے شکنجہ تیار کر لیا۔

بھٹوں کی بندش کیلئے ضلع لاہور کو ریڈ زون میں شامل کر لیا گیا، کوڑا کرکٹ اور باقیات کو آگ لگانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، ماحول آلودہ کرنیوالے 216 صنعتی یونٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے 2ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جبکہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف ایکشن بھی ہو گا، بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے، گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جرمانہ خاک ہو گا
لوگوں نے ان جگہوں پر سگریٹ پینے سے باز نہیں آنا اور پُلسیوں نے دیہاڑی لگانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا

قانون گیا بھاڑ میں..... الله الله خیر سلّا
 

zahid.sadiq

Senator (1k+ posts)

جرمانہ خاک ہو گا
لوگوں نے ان جگہوں پر سگریٹ پینے سے باز نہیں آنا اور پُلسیوں نے دیہاڑی لگانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا

قانون گیا بھاڑ میں..... الله الله خیر سلّا
is mulk ka ik he hal hai aur yeh ke suspend our fuckin so called judiciary system, hang the filthy judges as well as investigation officers.