لاہور ہائیکورٹ :توہین مذہب کے الزام کی زد میں آیا شخص 11 سال بعد بری

lhc-blasmph211.jpg


لاہور ہائی کورٹ نے توہین مذہب کے مجرم کو 11 سال بعد بری کر دیا گیا،عدالت نے مجرم کی اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،توہین مذہب کے الزام میں ٹرائل کورٹ کی سنائی گئی عمر قید کی سزا کو مجرم نے سازش قرار دیتے ہوئے اس مسترد کردیا تھا۔

12 جنوری 2009 کو ایک واقعہ پیش آیا جس میں عبدالغنی شخص نے بتایا کہ وہ جارہا تھا کہ خاتون کی چلانے کی آواز آئی کہ قرآن پاک جل رہاہے،جس پر عبدالغنی نے درخواست درج کرائی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ خاتون کی آواز سن کر وہ،اس کے بھائی اور دیگر علاقہ گھر میں داخل ہوئے اور ملزم لیاقت علی کو چولہے پر قرآن پاک جلاتے ہوئے دیکھا،جب انہوں نے قرآن پاک کو بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان پر ڈنڈے سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔

جس کے بعد کیس ٹرائل کورٹ میں چلایا گیا،ٹرائل کورٹ میں مجرم کی جانب سے کسی وکیل نے وکالت نہیں کی،ریاستی وکیل نے کیس لڑنے کی درخواست دی لیکن وہ بھی پیچھے ہٹ گیا، جس پر وکیل نے اپنا مقدمہ خود لڑا، لیکن خود پر لگنے والے الزام کو غلط ثابت نہیں کرسکا۔

الزام ثابت ہونے پر مجرم نے گیارہ سال قید کاٹی،جیل میں رہتے ہوئے مجرم نے شیخوپورہ ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں اپنی اپیل کے لیے خط لکھا،جس پر شبیر احمد بودلہ ایڈوکیٹ کو ریاستی وکیل مقرر کیا گیا۔

لاہور ہائیکورت میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے استفسار کیا کہ یہ کیسے ممکن ہوا کہ ایک آدمی گھر میں داخل ہو پھر دوسرا اور پھر تیسرا؟شکایت کنندہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قرآن پاک کے صفحات کی راکھ جمع کی گئی تھی۔

جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسے ثابت ہوگا کہ یہ قرآن پاک کی راکھ ہے؟لگتا ہے اس معاملے کے پیچھے کچھ چھپا ہے،اس کیس میں خامیاں ہیں،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے مجرم کی اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،مجرم کو گیارہ سال بعد بری کردیا گیا۔
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
یہ بندہ فوری طور پہ اس ملک سے فرار ہو جائے، ورنہ عاشق رسول اسکا تکہ بوٹی کر دیں گے۔
 

cestmoi ✅️

Chief Minister (5k+ posts)
The shittest country on earth. Shit like this doesn't happen in any other Islamic country. Only on this 'sohni dharti'.