محمد رضوان کی بہترین کارکردگی،ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

12rizwan.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، انہوں نے ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزازحاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دائیں ہاتھ کے بیٹر محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آج محمد رضوان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف اننگز میں پانچواں رن بنا کر 1666 ٹی ٹوئنٹی رنز بنا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا، کرس گیل نے 2015 میں مجموعی طور پر 1665 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1457350566254759936
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دیا اور باآسانی میچ میں فتح حاصل کی اور گروپ مرحلے میں ناقابل شکست ٹیم رہنے کا اعزا حاصل کیا۔ لگاتار پانچویں میچ میں بھی پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 
Last edited by a moderator: