مریم نواز کی بریت این آر او 2 قرار، پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل

pti-maryam-nawaz-ihc-rlf-ihc.jpg

ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی بریت پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سخت ردعمل دیتےہوئے اسے این آراو 2 قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے مریم نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کے فیصلے پر ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکساتان تحریک انصاف کے رہنماؤن نے اس معاملےپر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے این آر او 2 قرار دیدیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جج صاحبان یہ بتائیں کہ اربوں کےلندن فلیٹس جن میں شریف فیملی برسوں سے رہائش پزیر ہے کس کی ملکیت ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1575469506515783681
سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ این آر او 2 پر عمل درآمد ہوگیا، دنیا جانتی ہے کہ عمران خان کو دفتر سے کیوں ہٹایا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1575460072947343360
مراد سعید نے اس معاملےپر ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور کہا کہ امریکی سازش کے تحت منتخب حکومت ہٹائی گئی، اربوں کی کرپشن معاف،مفرور و اشتہاری اسحاق ڈار کی واپسی ہوئی۔ اور اب آگے اسی پلان کے تحت سند یافتہ چور، مفرور و اشتہاری نواز شریف کی واپسی ہوگی اور عمران خان کی نا اہلی بھی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1575477093965635586
قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ اربوں روپے مالیت کے فلیٹس کا مالک کون ہے؟

https://twitter.com/x/status/1575481051769511943
اظہر مشہوانی نے کہا کہ 1992 میں مہنگے ٹھیکے دےکر نوازشریف نے لندن میں فلیٹس خریدے جو 2016 کی پاناما لیکس میں مریم نواز کی ملکیت نکلے، واضح ثبوتوں کے باوجود یہ لوگ تین دہائیوں سے ڈیلیں کرکے ملک پر مسلط ہوجاتےہیں۔

https://twitter.com/x/status/1575462337351491590
خیبر پختونخوا کے وزیر آئی ٹی و سائنس عاطف خان نے کہا کہ ہمارا جوڈیشل سسٹم کسی امیر طاقتور کو گرفتار نہیں کرسکتا، اگر ہمارا سسٹم مضبوط ہوتا تو اشتہاری ڈار واپس آکر اس ملک کا وزیر خزانہ نا بنتا بلکہ باقی بہت سے وفاقی وزراء سمیت جیل کی سلاخوں کےپیچھے ہوتے، یہی معاملہ مریم نواز شریف کے ساتھ بھی ہوتا جنہیں آج باعزت بری کردیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1575480822991392768
تحریک انصاف سندھ کے ترجمان ارسلان تاج نے چلیں اب تو لوگ کھل کر کہیں گے سہولت کاروں نے چوروں کو این آر او ٹو دے دیا ہے اور چوروں کے ساتھ سمجھوتا کر لیا ہے۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

پی ٹی آئی کی بہادر قیادت کا چوروں لٹیروں کو این آر او ۲ ملنے پر بھرپور احتجاج
C3BAF660-363A-4F1E-86D4-7015BEFA5F58.jpeg
CD6C251A-87D5-4CFB-BCCE-7B1812A02B2C.jpeg