ملک ریاض کانام لیتے ہوئے پیسے کٹتے ہیں؟اظہرمشوانی اور اقرارالحسن آمنےسامنے

15azhariqrariaz.jpg

وزیراعلی عثمان بزدار کے فوکل پرسن اظہر مشہوانی اور نجی ٹی وی چینل کے مشہور صحافی اقرارالحسن کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ جاری ہے، اس دوران پاکستان کے مشہور بلڈر ملک ریاض کا ذکر بھی ہوتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اے آروائی نیوز کے پروگرام ہوسٹ اقرارالحسن نے گزشتہ روز غریدہ فاروقی کے پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید سے متعلق گفتگو کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

https://twitter.com/x/status/1492196845405229058
اپنی ٹویٹس میں اقرار الحسن نے غریدہ فاروقی کے شو میں ہونے والی گفتگو کی مذمت کی تو وہیں انہوں نے غریدہ کے خلاف ٹویٹر پر نازیبا ٹرینڈز کی مذمت کرتے ہوئے "تنخواہ دار فوکل پرسنز" کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس جنہوں نے زبیر عمر صاحب کی ویڈیو والی لڑکی کو غریدہ فاروقی ثابت کرنے کی کوشش کی، وہ تنخواہ دار فوکل پرسن جو ایسی کیمپینر لانچ کرتے ہیں، وہ معاونِ خصوصی جنہوں نے کل غریدہ کو خریدہ یعنی خریدی ہوئی لکھا، وہ کس منہ سے مرادسعید والی گفتگو کی مذمت کر رہے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1492356810644275200
اقرار الحسن کی اس ٹویٹ کا جواب وزیراعلی عثمان بزدار کے فوکل پرسن اظہر مشہوانی نے جواب دیا اور انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ "ہمیں لگتا تھا کہ آپ کو صحافت کیلئے رکھا گیا ہے مگر ملک ریاض سے لے کر جی فار گھٹیا تک ہر دو نمبر شخص کی حمایت میں نکل کر کس کی تنخواہیں اور ٹوکریاں حلال کرتےہو؟ ہم پاکستان میں موجود 2 نمبر لوگوں کی چھترول فی سبیل اللہ کرتے ہیں"۔

https://twitter.com/x/status/1492377942735097864
اقرار الحسن نے اس تنقید کے جواب میں ایک ٹویٹ کی اور کہا کہ میں نے آپ کا نام نہیں لیا پھر بھی آپ کو تکلیف پہنچی تو معذرت، جس شخص کی حمایت کا مجھ پر الزام عائد کیا جارہا ہے وہ بنی گالہ میں براہ راست رسائی رکھنے والے چند افرا د میں شامل ہیں، تحقیق کریں سچ جان کر آپ کو شرمندگی ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1492446029727293441
اقرار الحسن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست ذرا اپنی قیادت سے یہ سوال پوچھیں کہ ہمارے وزیر اعظم اور ان کے کسی وزیر مشیر نے حکومت میں آنے کے بعد مذکورہ شخصیت کے خلاف کبھی کوئی لفظ نہیں بولا، پی ٹی آئی کی اس بات کا میں مداح ہوں کہ وہ قیادت سے سوال کرتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1492447595943317504
اظہر مشہوانی نے اقرار الحسن کی جانب سے ملک ریاض کو نام لینے کے بجائے "شخصیت " کہنے پر چوٹ کی اور پوچھا "کیا اس شخصیت کا نام لینے پر بھی پیسے کٹتے ہیں؟ اوور ایکٹنگ کے کاٹنے کے بعد یہ بھی کٹ گئے تو واقعہ مسئلہ ہوگا، لگے رہو"۔

https://twitter.com/x/status/1492469315865653252
اقرار الحسن نے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انسان کی اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہو گی کہ وہ بزدار صاحب جیسے وزیر اعلیٰ کا فوکل پرسن ہو، مجھے آپ سے ہمدردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈرپوک ہوں، نام لینے پر میرے پیسے بھی کٹتے ہوں گے۔ مجھ سے سوال پوچھ رہے ہیں تو وزیروں، مشیروں، وزرائے اعلیٰ اور پی ٹی آئی قیادت سے بھی تو پوچھیے وہ نام کیوں نہیں لیتے؟

https://twitter.com/x/status/1492534533593477129
اظہر مشہوانی نے کہا کہ عثمان بزدار 11 کروڑ کی آبادی والے صوبے کے منتخب وزیر اعلیٰ ہیں میں ان کا ترجمان ہوں، تاہم آپ جس ٹھیکیدار ملک ریاض کے ترجمان بنے پھرتے ہیں وہ اتنا بدنام ہے کہ تمام تر ڈھیٹ پُنے کے باوجود آپ اس کا نام نہیں لے سکتے، قابلِ ہمدردی کون ہوا؟ عوام بہتر فیصلہ کر سکتی ہے ۔

https://twitter.com/x/status/1492546914033799172
اقرار الحسن نےاپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے وزیروں سے پوچھیے کہ نواز شریف، زرداری اور ان کی پارٹیز کے خلاف کارروائی کے علاوہ باقی کس کرپٹ کے خلاف کارروائی کی؟ چلو صرف نام ہی لے لیں۔

https://twitter.com/x/status/1492543619470970880
اظہر مشہوانی نے اس ٹویٹ کے جواب میں ملک ریاض سے کی جانے والی ریکوریوں کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیارے ملک ریاض کے خلاف کارروائی بھی ہوئی اور 450 ارب روپے لوٹے ہوئے مال کی وصولی بھی ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1492545717918998534
انہوں نے بحریہ انکلیو اسلام آباد سے دسمبر 2018 میں چھڑوائی گئی 1000 کنال غیر قانونی قبضے کی سرکاری زمین کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

https://twitter.com/x/status/1492550165516935175
اظہر مشہوانی نے مزید کہا کہ اکتوبر 2020 میں ملک ریاض کے داماد ذین ملک سے زرداری کے فیک اکاؤنٹس کیس میں10 ارب روپے کی ریکوری کی گئی، یہ نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی وصولی ہے، اومنی گروپ سے بھی اس کیس میں 11 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1492551984146169864
 

IMIKasbati

Minister (2k+ posts)
Iqrar has always been a dodgy character.

Now again he did not mention Malik Riaz's name which clearly indicates that Mishwani has pressed the right button.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اقرار کو تو اس تھرڈ کلاس لڑکی کی حمایت کرنے کے بعد شرم سے کم از کم ایک سال تک ہائبر نیشن میں چلے جانا چاہیے تھا۔۔۔
 

stargazer

Chief Minister (5k+ posts)
Ikrar was the one who was trying to get mileage out of the Minar-e-Pakistan incident and did not even have the decency to apologize for his greedy attitude.
Ikrar can not take Malik Riaz's name because? Is he indebted to the corrupt Thaikedar Malik Riaz in one way or another? Only Ikrar can tell.
Overacting kay paisay katnay kay Baad? very funny comment!