موٹروے پولیس کی فرض شناسی،قیمتی زیورات مالکان کو پہنچادیے

motoway1121.jpg

موٹروے پولیس نے ایمانداری اور فرض شناسی دکھا کر عوام کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پر سفر کے دوران شہری کا بیگ گر گیا تھا جس میں قیمتی زیورات و نقدی موجود تھی، جسے موٹر وے پولیس نے تلاش کرکے مالکان تک پہنچا کرفرض شناسی کی مثال قائم کردی۔

حکام کے مطابق موٹروے پر اسلام آباد سے فیملی کے ہمراہ پشاور جانے والے ابصار نامی شہری فون سننے کیلئے گاڑی سے باہر اترا تو بیگ بھی گر گیا،بچے کا پاؤں لگنے سے لیڈیز بیگ سڑک پر گرنے کا علم فیملی کو نہ ہوا اور وہ چلے گئے۔

کچھ سیر بعد موٹر وے پولیس کے پیٹرولنگ انسپکٹر امتیاز احمد اور سب انسپکٹر شیرین تاج کی جاتے ہوئے نظر پڑی تو انہوں نے بیگ حفاظتی تحویل میں لیکر تلاشی لی تو بیگ سے پانچ تولہ سونے کے زیورات اور ستر ہزار روپے نقد اور اہم کاغذات ملے،کاغذات میں موجود فون نمبر کے ذریعے فیملی کو ٹریس کرکے بیگ تمام املاک سمیت ان کے حوالے کردیا گیا۔

قیمتی اشیا واپس ملنے پر خاندان نے موٹر وے پولیس کی ایمانداری کو سراہا اور شکریہ ادا کیا، ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون مظہر الحق کاکا خیل اور سیکٹر کمانڈر ایم ون ذیشان حیدر نے افسران کی کارکردگی پر انہیں انعامات دینے کا اعلان کردیا ہے۔