مہنگائی سےپریشان عوام کیلئے بجلی مزید مہنگی،کتنے روپےفی یونٹ میں اضافہ ہوا؟

price-321-shehbaz.jpg


بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ میں تین روپے پچاس پیسےاضافہ

عوام پر ایک بار پھر بجلی کا بم گرادیا گیا، بجلی کے فی یونٹ میں تین روپے پچاس پیسے اضافہ کردیا گیا،وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے بجلی کے قومی نرخوں میں تین روز پچاس پیسےفی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر تک معیشت میں بہتری نظر آئے گی اور نئی خوشخبریاں ملیں گی، جولائی کے بلوں میں مئی کے مہینے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کی گئی ہے، صارفین کو ریلیف دینے کے لئے اگر بل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے۔


خرم دستگیر نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے حکام کو ہدایت کردی گئی ہے، مساجد کے بلوں پر ٹی وی سرچارج اور تاجروں پر فکسڈ ٹیکس نہیں لگے گا، اگست اور ستمبر میں صورتحال میں بہتری آئے گی کیونکہ جولائی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور اب بجلی کی قیمت کی ری بیسنگ بھی ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ہم نے اعتماد دلانا ہے کہ آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا، تمام اداروں کی حرمت کو ہمیں قائم رکھنا ہوگا، مثبت تنقید کی سب کو آزادی ہے، جمہوریت کے استحکام کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے سول نافرمانی کی دعوت سے شروع ہونے والی بات اور رویہ بعد میں تبدیل ہوتا گیا اور غدار میر جعفر، میر صادق امریکی ایجنڈے، ملک دشمنی اور غلامانہ ذہنیت کے بیانات سامنے آنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بھی سیکڑوں دفعہ یہی باتیں دہرائیں جن کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں لیکن اب ہم کسی کو آزادی کارڈ نہیں کھیلنے دیں گے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس جس کو بھی غدار کا لقب دیا گیا تاریخ نے ثابت کیا کہ ان میں سے اکثریت محب وطن تھی اور وہ آئین کی عملداری، صوبوں، اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کا مطالبہ کرنے والے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمرانی فتنے کو ختم کرنا سب سے اہم ہے، ہم نے اس فتنے کو کچلنے کا عزم کیا ہے تو معیشت میں بے یقینی بھی ختم ہو رہی ہے، روپیہ مضبوط ہو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے، معاشی معاملات کی بہتری اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت کے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کو عمرانی فسطائیت سے بچانا بہت اہم ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئے گی، ہم نے عوام کو اعتماد دلانا ہے کہ آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی اور عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا، معیشت اور ملک کی سفارتی ساکھ کو سابق حکومت نے نقصان پہنچایا، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بیانات صرف لیڈروں تک ہی محدود نہیں رہے ، اداروں پر تنقید سے گریز کیا جائے، عمرانی فسطائیت نے ہر طرف زہر پھیلایا اور باقاعدہ بغاوت کی دعوت بھی دی گئی، یہ آزادی اظہار اور جمہوری تنقید نہیں ہے، حکومت نے مذموم مہم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار اور اداروں پر الزامات لگانے میں فرق ہے، ہم نے آزادی اظہار رائے کی حفاظت بھی کرنی ہے، ماضی میں یہاں صحافیوں پر گولیاں برسائی گئیں، انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا لیکن اب ایسے واقعات نہیں ہو رہے۔
 
Last edited by a moderator:

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
بجلی تو اوپر نیچے جاتی رہتی ہے لیکن جس طرح باجوہ ملک کو نیچے لے جا رہا ہے اس کی قیمت سارہ پاکستان لمبے عرصے تک چکائے گا ۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
بجلی تو اوپر نیچے جاتی رہتی ہے لیکن جس طرح باجوہ ملک کو نیچے لے جا رہا ہے اس کی قیمت سارہ پاکستان لمبے عرصے تک چکائے گا ۔
Bajwa ke kiya ki saza hamari anay wali nasalain bhi bhugtain gein..Abhi apnay bacho ko bta do ke Bajwa aur is ke sath milay chand Generals Pakistan ki itni tabahe kar gey hain ke hamaray baad ap log bhi is ki saza kato gey..