افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی پریس کانفرنس میں صحافیوں کی انگریزی سے خوفزدہ ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے ساتھ میچ کے بعد پریس کانفرنس کیلئے آنے والے افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان صحافیوں کے سوالات سے گھبرا گئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل ہونےو الی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد نبی پریس کانفرنس کیلئے آئے تو انہوں نے کہا کہ سب سے مشکل کام ہے یہ قسم سے۔
محمد نبی نے اس کے بعد سامنے موجود افراد میں سے کسی سے پوچھا کہ کتنے سوالات ہوں گے، جواب ملا کہ بس پانچ منٹ کا سیشن ہوگا جس پر محمد نبی نے مذاقاَ کہا کہ پانچ منٹ میں تو میری انگلش ختم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے دو روز قبل کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ کے شروع ہونے سے قبل گراؤنڈ میں جب دونوں ٹیموں کے قومی ترانے بجائے گئے تو افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی اپنے ملک کے قومی ترانے کے بعد جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔