میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑی گھٹنوں پر بیٹھ کر کیا پیغام دیتے ہیں؟

matchh1121.jpg


آئی سی سی ورلڈ کپ: میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑی گھٹنوں پر بیٹھ کر کیا پیغام دیتے ہیں؟

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے سپر12 مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے جس میں آج دو میچز کھیلے گئے، تاہم ہر میچ سے قبل کھلاڑی گھٹنوں پر بیٹھے اور دنیا کو ایک اہم پیغام دیا۔

کھلاڑی میچ سے قبل گھٹنوں پر بیٹھ کر جو پیغام دیتے ہیں اس کے پیچھے کی کہانی شائد بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے۔

میچز سے قبل کھلاڑیوں کی جانب سے گھٹنوں پر بیٹھ کر دراصل ایک احتجاج کیا جاتا ہے جس کا آغاز 2016 سے ہوا، یہ احتجاج صرف کرکٹ میچز سے قبل ہی نہیں بلکہ فٹ بال، رگبی اور دیگر کھیل کے میدانوں میں بھی کیا جاتا ہے۔


اس احتجاج کا مقصد دنیا میں نسلی تعصب کی حوصلہ شکنی کرنا اور نسلی تعصب کے واقعات کی مذمت کرنا ہے۔

یہ احتجاج 2014 میں امریکی پولیس کے ہاتھوں نسلی تعصب کے نتیجے میں ایک سیاہ فام امریکی ایریک گارنر کی موت کے بعد شروع کیا گیا، ایریک گارنر کو جس انداز میں قتل کیا گیا ہوبہو ایسا ہی دوسراواقعہ 2020 میں امریکا میں ہی پیش آیا جس میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کو نسلی تعصب کے تحت قتل کردیا گیا تھا۔

match121.jpg


دونوں سیاہ فام امریکی شہریوں نے موت سے قبل گھٹی گھٹی آواز میں یہ کہنا کی کوشش کی تھی " ہم سانس نہیں لے پارہے، یہ الفاظ نسلی تعصب کے خلاف ایک علامت کی شکل اختیار کرگئے، ان واقعات کے بعد امریکا میں احتجاجی تحاریک نے بھی زور پکڑا اور احتجاج کی یہ ہوا کھیل کے میدانوں تک پہنچ گیا۔

2016 میں امریکی فٹ بالر کولن کائپرنک نے 2016 نے میدان میں میچ سے قبل نسل پرستی کے خلاف گھٹنوں پر بیٹھ کراپنا احتجاج ریکارڈ کراویا اور کہا کہ میں ایسے ملک کےپرچم کے وقار کیلئے کھڑے نہیں ہوسکتے جہاں سیاہ فام امریکیوں کو دبایا جاتا ہو۔
 

hkniazi

Minister (2k+ posts)
LOL at priti patel.
she should ask bcci and indian government of not mixing sports with politics.