نیب قوانین میں ترامیم، پی ٹی آئی رہنما بھی مستفید ہونے لگے

15nablawptimustafied.jpg

قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین میں ترامیم کےبعد حکومتی جماعت کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی مستفید ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب قوانین میں ترامیم کی سخت مخالفت کرنے والی تحریک انصاف کے اپنے سینیٹر عبدالقادر کو ان ترامیم کے نتیجے میں بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سینیٹر عبدالقادر کے خلاف ورکرز ویلفیئر بورڈ میں کرپشن سے متعلق ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا ہے، عدالت نے ریفرنس واپس بھجواتےہوئے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترامیم کے بعد اب یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عبدالقادر کے خلاف نیب میں ویلفیئر بورڈ کرپشن سے متعلق تحقیقات جاری تھیں، عبدالقادر کو ریفرنس میں سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ افتخار رحیم کا شریک مجرم نامزد کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1576125326455103488
یادرہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ 2022کے منظور ہونے کےبعد سیاستدانوں کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مجموعی طور پر احتساب عدالتوں کی جانب سے نیب کو 70 ریفرنس واپس بھجوائےجاچکے ہیں۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
تھریڈ سٹارٹر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آی کے کیسز خلاف امپورٹڈ قانون چلتے رہنے چاہیں؟اور ان کو کہنا چاہیے قانون بدل بھی گیا تو ہمیں قانون کے بغیر ہی سزا دے دیں؟