نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج

9.jpg


وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان میں دھکمکیوں کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے دورہ پاکستان پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلے میچ کے ٹاس سے کچھ لمحے پہلے دورہ منسوخی کے اعلان اور اس کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان میں موجودگی کے دوران ملنے والی دھمکیوں کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ سائبر ٹیررازم سیکشن 109 اور پی پی سی سیکشن 506 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

E-5x-Sc-IVg-Aor-PTB.jpg


رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے انٹرپول کی جانب سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں کی جانے والی انکوائری کی روشنی میں مقدمہ سب انسپکٹر محمد وسیم کی مدعیت میں درج کیا ۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر مراد اشرف جنجوعہ نے نیوزی لینڈ حکومت کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ کی منسوخی پر پاکستان کا احتجاجی مراسلہ سپرد کیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے ملاقات کےدوران نیوزی لینڈ حکام سے دورہ کی منسوخی کی وجوہات اور سیکیورٹی خدشات کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
This is a great move. Now involve everyone who said there was a threat and if they don't respond that could be protecting terrorist information . I wouldn't say there was a threat since they can be generated however mentioning it was credible would expose the hypocrsy