نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بڑی خبر

4pakvsNZtourpakagain.jpg

گزشتہ برس سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر واپس لوٹنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی، بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا بھی دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان وائٹ بال سیریز 30 نومبر کو ختم ہو گی۔ جس کے بعد کیویز کی ٹیم نے بھارت میں بھی مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنی ہے، نیوزی لینڈ کا برصغیر کا دورہ فروری کے ابتدا میں ختم ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دسمبر جنوری میں 2 ٹیسٹ اور3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل میں وائٹ بال سیریز کے لئے دوبارہ پاکستان آئے گی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم گزشتہ برس ستمبر میں دورہ پاکستان میں کوئی میچ کھیلے بغیر مبینہ طور پر سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر وطن واپس روانہ ہوگئی تھی۔