وزیراعظم عمران خان کا امریکی صحافی گلین بیک کو جوابی خط،قرآنی آیت کا حوالہ

ik112n1221.jpg


امریکی ریڈیو براڈکاسٹر و صحافی گلین بیک نے وزیراعظم پاکستان کو کچھ روز قبل ایک خط لکھا جس میں انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال میں امریکا کی مدد کرنے پر عمران خان کی تعریف کی۔ اب وزیراعظم نے بھی اس خط کا جواب دیا ہے جس میں قرآنی آیت کا حوالہ دے کر آئندہ بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خط کے متن میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں آپ کو شکریہ کا جوابی خط لکھ رہا ہوں، آپ کےخیالات ہمارے عقائد کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں، آپ کے خیالات انسانیت اور ہمدردی پر مبنی نظریے کی عکاسی کرتے ہیں۔ کوشش کریں گے کہ ہمارے جذبات، احساسات نئی طالبان حکومت تک بھی پہنچ سکیں، ایک بارپھریقین دلاتا ہوں کہ پی ایم آفس پاکستان جب بھی ضرورت پڑی آپ کی مدد کیلئے پہنچے گا۔

وزیراعظم نے یہ بھی لکھا قرآن پاک میں ہے کہ جس نے ایک انسان کی زندگی بچائی اس نے ساری انسانیت کو بچایا، ہمارے اقدامات سے وہ لوگ خود کو محفوظ تصور کریں جو ہم پر انحصار کر رہے ہوں، حکومت پاکستان ہمیشہ آپ کو انسانی بنیادوں پر مدد کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

E_01nuSUYAMP8i-.jpg


یاد رہے کہ امریکی ریڈیو براڈکاسٹر و صحافی گلین بیک نے رواں ماہ 19 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا تھا جس میں افغانستان سے انخلا کے مشن میں پاکستان کی جانب سے امریکا کو مدد ملنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی الفاظ پاکستانی وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کر نہیں سکتے۔ ہم نے سیاسی اور سول سوسائٹی کے متعدد رہنماؤں سے مدد مانگی۔ لیکن اس مشکل وقت میں ان کی کہ خاموشی چونکا دینے والی تھی۔

بیک نے مزید کہا تھا کہ کچھ عالمی رہنماؤں کی طرف سے صاف انکار کر دیا گیا تو کچھ کی طرف سے کالز کا جواب تک نہیں دیا گیا۔ جب دنیا نے ہماری درخواست پر خاموشی اختیار کی توعمران خان نے مدد کا بیڑا اٹھایا۔ عمران خان کی انتھک محنت سے متعدد طیاروں کے ذریعے افغانستان میں پھنسے شہریوں کا انخلا ممکن ہوا۔
 

concern_paki

Chief Minister (5k+ posts)
Imran Khan is doing his best to serve humanity and Islam, and every one who wants to put him down are the ones who are traitors, Mafia, and enemies