وزیراعظم عمران خان کی پی اے سی کے حکومتی ارکان سے ملاقات، اندرونی کہانی

khan-pk.jpg


وزیراعظم عمران خان کی پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی) میں شامل حکومتی ممبران سے اہم ملاقات، پی اے سی ممبران نے کرپشن سے متعلق معاملہ بیوروکریسی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی کرپشن کے معاملات پر سنجیدہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی اے سی میں شامل حکومتی ممبران کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے پی اے سی کے حکومتی ارکان کو ہدایت کی ہے کہ کرپشن کو سپورٹ کرنے والے کسی شخص سےکوئی رعایت نہیں برتی جائے،کرپشن کرنے والا جو کوئی بھی ہے اسے قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

ملاقات کے دوران پی اے سی ارکان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کی جانب سے کرپشن کے معاملات پر سنجیدگی اختیار نہیں کی جا رہی، بیوروکریسی منظرعام پر آنے والے کیسوں کو دبا دیتی ہے، تمام فائلز بیوروکریسی کے پاس سے گزرتی ہیں۔

ارکان نے مزید کہا کہ کرپشن کیس نیب کو بھجوائے جاتے ہیں لیکن کوئی بڑی کارروائی نہیں کی گئی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما ریاض فتیانہ اور نور عالم خان نے پی اے سی کی کارکردگی سے متعلق بتایا ، وزیراعظم کی جانب سے ریاض فتیانہ کی بطور ممبر پی اے سی کارکردگی سے عدم اطمینان کا بھی اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان کو آج اپنے پاس بلایا تھا، جس میں کمیٹی کے رکن ریاض فتیانہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جائزہ لیا گیا جس میں امین اسلم اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی کا الزام بھی شامل ہے۔

 
Last edited by a moderator:

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
The best performance of PTI in PAC Punjab was under Mian Mahmood ur Rashid.