وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواست،عدالت نے درخواست گزار پر جرمانہ عائدکردیا

5pmikfineihc.jpg

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دیتے ہوئے درخواست گزارپر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی جس کا تحریری فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے درخواست گزار فدا اللہ پر وقت ضائع کرنے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

عدالت کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں درخواست گزار کو تین دنوں میں جرمانہ سرکاری خرچ پر وکیل فراہم کرنے کے فنڈ میں رقم جمع کرانے کا حکم دیا گیا ۔

عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اپنے حلقہ کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ اس متعلق پٹیشن دائر کریں۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ اس طرح کی درخواستیں عوامی مفاد کے زمرے میں نہیں آتیں، شہری فدا اللہ نے عدالتی اور سائلین کا وقت ضائع کیا۔

FI5ejuYaAAIlAwA


واضح رہے کہ لکی مروت کے رہائشی شہری فدا اللہ نے وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا ان کے 15 ایم این اے بک گئے ہیں، شیخ رشید نے بھی عمران خان کے بیان کی تصدیق کی تھی، جس کو بنیاد بنا کر عمران خان نیازی کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
لینے کے دینے۔ ?‍♂️ ۔
بیچارہ درخواست گزار۔۔
دینے؟ دس ہزار میں تو ایک اچھے ریستوران سے ایک وقت کا کھانا ہی آتا ہے۔
عدالت کا وقت ضائع کرنے کی اتنی کم قیمت؟ الٹا عدالت پر جرمانہ عائد کرنا چاہئے جس نے یہ مضحکہ خیز پٹیشن سماعت کیلئے مقرر کی
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
دینے؟ دس ہزار میں تو ایک اچھے ریستوران سے ایک وقت کا کھانا ہی آتا ہے۔
عدالت کا وقت ضائع کرنے کی اتنی کم قیمت؟ الٹا عدالت پر جرمانہ عائد کرنا چاہئے جس نے یہ مضحکہ خیز پٹیشن سماعت کیلئے مقرر کی

اگر ہماری عدالتوں کی اتنی وقعت ہوتی تو کیا نواز، زرداری، مریم اور شہباز شریف جیسے چور اچکے ان عدالتوں کو یوں انگلیوں پہ نہ نچاتے؟