وزیراعلیٰ سندھ کے دورے پر سیلاب متاثرین کو سڑکوں کی صفائی پر لگادیاگیا

qamb11h1h.jpg


انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کو حکومت کی طرف سے قائم کردہ ریلیف کیمپ کے اطراف سڑکوں کی صفائی ستھرائی کا کام سونپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے قمبر میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متاثرین کے لیے قائم کردہ ریلیف کیمپ کا دورہ کرنا ہے جہاں انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کو حکومت کی طرف سے قائم کردہ ریلیف کیمپ کے اطراف سڑکوں کی صفائی ستھرائی کا کام سونپ دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سیلاب متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے کہنے پر صفائی ستھرائی کا کام کر رہے ہیں اور جھاڑو لگا رہے ہیں، ہم سے سڑکوں کی صفائی ستھرائی کرنے کی شرط پر راشن فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اسی لیے یہ کام کرنے پر مجبور ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راشن کی لالچ میں سیلاب متاثرین ریلیف کیمپ کے اردگرد جھاڑو پکڑ کر صفائی کر رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر قمبر کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ہم نے کسی بھی سیلاب متاثرہ شخص کو صفائی ستھرائی کا کام نہیں سونپا، ایسا کوئی بھی الزام اگر ثابت ہو گیا تو سخت سے سخت قانونی کارروائی کریں گے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقے رتو ڈیرو اور شہداد کوٹ کا دورہ کیا اور ریلیف کیمپ میں متاثرین سے ملاقات کی اور میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں نے بریفنگ دی ،ادویات کے سٹاک کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملیریا کی دوائی ہر کیمپ میں موجود ہونی چاہیے، متاثرین کو ہرممکن سولیات دینگے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کیلئے ٹینٹ لگا نے کا کہا اور ٹینٹ میں بیٹھے شہریوں سے سہولیات فراہمی پر سوال کیا جس پر ٹینٹ میں موجود افسر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب ملا ہے، وزیراعلیٰ سندھ برہم ہو گئے اور کہا کہ جس سے پوچھا ہے وہ بتا ئے، آپ کی بات نہیں مانوں گا جو سیلاب متاثرین بتائیں گے صرف وہ مانوں گا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وہاں مزید کچھ ٹینٹ لگائے جا رہے ہیں۔
 

Arrest Warrant

Minister (2k+ posts)
دیکھ لو غلاموں۔ یہ حالات ہیں تمہارے۔ عذاب بھیجتے وقت قدرت بھی آنکھیں موڑ لیتی ہے۔