وفاقی حکومت کا بجلی کے ترسیلی نظام میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

11hamdeleinv.jpg

وفاقی حکومت نے ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کیلئے 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری کا اعلان وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی جانب سے کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کرے گی۔

https://twitter.com/x/status/1451497339588317193
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آئندہ تین سالوں میں این ٹی ڈی سی کے ذریعے بجلی کے ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری کرے گی جس کے بعد نیشنل گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1451531694398480388
انہوں نے کہ ہماری حکومت آنے سے قبل 2018 میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت 20 ہزار 811 میگاواٹ تھی جو اس سرمایہ کاری کے بعد 2023 میں بڑھ کر 28 ہزار 750 میگاواٹ اور 2024 میں31ہزار500 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔
 

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan need to slowly get away from thermal energy and move to renewable energy sources. More hydel , wind and solar energy is needed to be harnessed. There is a huge potential in all kinds of renewable energy in pakistan.

Secondly power transmission line need to go underground to minimize line losses and other accidents.