ویرات کوہلی آؤٹ آف کنٹرول ہونے پر تنقید کی زد میں،دلچسپ میمز اور تبصرے

gautm11112-virat11.jpg


جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں باؤلنگ کرتی بھارتی ٹیم ایک موقع پر آپے سے باہر ہوگئی اور تمام حدیں پار گئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں میں سعید اجمل کو ٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقی کپتان نے اپنے آؤٹ ہونے پر ریویو لیا جس میں ان کے آؤٹ کے فیصلے کو غلط قرار دیا گیا ، بس یہ ہونا تھا کہ باؤلنگ کرتی بھارتی ٹیم آپے سے باہر ہوگئی اور وکٹس میں لگے مائیکس پر جملے کسنا شروع کردیئے۔

بھارتی باؤلر روی چندر ایشون نے مائیک کے قریب جاکر کہا کہ" جیتنے کیلئے کوئی اور حربے اپنائیں"، کے کے راہول بولے"یہ پورا ملک ہم 11 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہا ہے"۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور انہوں نے مائیک میں کہا کہ " آپ کو صرف مخالف کھلاڑیوں کے بجائے تمام کھلاڑیوں پر نظر رکھنا ہوگی"۔

بھارتی ٹیم کی ان حرکتوں کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا موضوع چھڑ گیا، تاہم ان تبصروں میں کچھ صارفین کو سابق پاکستانی اسپنر سعید اجمل کی یاد آگئی جنہوں نے 2011 کےو رلڈ کپ میں سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کیا تھا مگر اسی ریویوسسٹم کی بدولت ان کی وکٹ بچ گئی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1481832720611385349 https://twitter.com/x/status/1481835309587484673 https://twitter.com/x/status/1481705067829145600 https://twitter.com/x/status/1482000634627104768 https://twitter.com/x/status/1481154931084374018 https://twitter.com/x/status/1480863805638909957 https://twitter.com/x/status/1481683922287480833 https://twitter.com/x/status/1481677519967633409
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق جس ڈی آر ایس کی وجہ سے کوہلی الیون غصے میں تلملا رہے ہیں اسی نظام کے تحت 2011 کے ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی گیند پر ٹنڈولکر کے آؤٹ کا فیصلہ واپس ہوا تھا۔

دوسری جانب سابق کرکٹر گوتم گھمبیر نے بھی ویرات کوہلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، گرتم گھمبیر نے کہا کہ کوہلی اس طرح کی حرکتیں کر کے کبھی بھی نوجوانوں کے آئیڈیل نہیں بن سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں بھی وکٹ کے پیچھے کیچ پر آپ ففٹی ففٹی ہی رہے اور بولر کی اپیل کے باوجود بھی خاموش تھے۔