ویڈیو:پنجاب پولیس کے بہادر جوان نے خاتون وکیل کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

poli1i1i1.jpg


پنجاب پولیس کے ایک بہادر جوان نے خاتون وکیل کو اغوا اور قتل کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے، واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پرآگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹک کے کچہری کے علاقے میں پنجاب پولیس کے جواب نے خاتون وکیل کو اغوا کرکے لے جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب پولیس ہیڈ کانسٹیبل ظہیر عباس ایک ملزم پر گن تانے کھڑا ہے ، ملزم کے ایک ہاتھ میں پستول ہے اور وہ مسلسل پولیس کانسٹیبل کو مسلسل دھمکیاں دیتا دیکھائی دے رہا ہے۔

پولیس جوان ملزم سے بہت ہی پیشہ ورانہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے اسے اسلحہ پھینکنے اور خود کو پولیس کے حوالے کردینے پر قائل کرنے کی کوشش کرتا رہا مگر ملزم اپنی ضد پر اڑا رہا اور کہتا رہا کہ گاڑی میں موجود خاتون وکیل اس کی بیوی ہے وہ اسے لے جائے گا جس پر پولیس اہلکار نے کہا آپ ایسے نہیں جاسکتے۔


یہاں تک کہ ملزم گاڑی کے دوسرے طرف سے جاکر گاڑی میں موجود خاتون وکیل کو باہر نکال کر اس کی کنپٹی پر پستول رکھ دیتا ہے مگر پولیس اہلکار اسے خاتون کو اغوا اور قتل کرنے کی کوشش سے باز رکھتا ہے اور گرفتار کرلینے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Sadly this policeman is not loyal son of land like Gen Bajwa else he would be tried to neutral in such situation.
CJ of SCP must take action against this policeman who didn't allow the criminal to commit crime.
 

Debunker1111

Politcal Worker (100+ posts)
جرنیل امریکا سے قومی مفادات بیچ کر ڈالر لیتے ہیں اور قوم کے سامنے سیاستدانوں کو لا کر خود چھپ جاتے ہیں تاکہ عوام بیوقوفی میں سیاستدانوں کو گالیاں دیں. عوام پاکستان مطالبہ کرتے ہیں کہ

١) کوئی فوجی اور اسکے بچے بیرون ملک کی شہریت نہیں لے سکتے. فوجی قوم کے دفاعی راز جانتے .ہیں لہذا انھیں باہر رہنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے
.٢) فوجی اور اسکے گھر والے پاکستان سے باہر کوئی اثاثے نہیں رکھ سکتے
.٣) آرمی چیف اور قیادت دوسرےملک کے جمہوری نمائندوں سے نہیں مل سکتا. پاکستانی فوجی کس حیثیت میں دوسرے ممالک کے سفیروں اور سربراہان سے ملتے ہیں؟

٤) فوجی افسروں کی الگ پرتعیش کالونیز میں رہنے پر پابندی لگائی جاۓ (کینٹ وغیرہ). فوجیوں کے الگ ہسپتال اور اسکول بھی بند کیے جائیں. سارے فوجی عوام کے درمیان رہائش اختیار کریں اور جو سہولیات عوام کو میسّر ہیں وہی استعمال کریں. ایسا نہیں ہو سکتا کے عوام کے لیے ایک .پاکستان ہو اور فوجیوں کے لیے دوسرا پاکستان.

٥) پاکستان کے بڑے انتظامی عہدوں پر فوجی قبضہ کر کے بیٹھے ہوے ہیں. عہدے میرٹ پر ملنے .چاہییں، فوج سے وابستگی پر نہیں.

٦) ملک میں صدارتی نظام لایا جاۓ جسمیں عوام براہراست ملکی سربراہ منتخب کریں. فوج نے ہر حلقے میں طاقتور غنڈےرکھے ہوۓ ہیں جنھیں بار بار الیکشن جتوا کر اپنی مرضی کی حکومت/ وزیروزیرِاعظم لاتے ہیں.

٧) آئی ایس آئی کی سربراہی سویلین کو دی جاۓ اور ادارے کی تمام تفصیلات وزیروزیرِاعظم کو مکمّل بتائی جایئں.

٨) وزیروزیرِاعظم کی سیکورٹی ٹرپل-ون بریگیڈ نہیں بلکہ ایک طاقتور سویلین ادارہ کرے
٩) رینجرز ہر صوبے کے آئی جی کے ماتحت کی جاۓ.
١٠) جج بننے کے عمل کو شفاف بنایا تاکہ کرپٹ ججز فوج کے کہنے پر سیاسی فیصلے نہ دیں. نیز ہر عدالتی کیس کو ٩٠ دنوں میں لازمی نمٹایا جاۓ. فوج عدالت کے پیچھے چھپ کر ججز سے اپنی مرضی کے فیصلے کرواتی ہے.

١١) صدارتی الیکشن میں شفاف ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاۓ جسمیں دھاندلی کی کوئی گنجائش نہ ہو اور عوام براہراست ملکی سربراہ منتخب کریں.

١٢) مجرموں کی فوری سرعام پھانسی شروع کے جاۓ تاکہ دوسرے مجرموں کو عبرت ملے اور قانون کی دہشت قائم ہو.

١٣) مدرسوں اور تمام اداروں کے مالی معاملات کی سخت چھان بین کے جاۓ اور انکے اکاؤنٹس کا ہر سال آڈٹ کیا جاۓ تاکہ بیرون ملک سے فرقہ پرستی پھیلانے والے پیسے بند کیے سکیں.

.١٤) بیرون ملک پاکستانیوں کو فوری طور پر ووٹ کا حق دیا جاۓ.


باقی ہموطن اگر ان مطالبات سے اتفاق کریں تو ہر فورم پر پھیلائیں
 

no_handle_

MPA (400+ posts)
پوری تحقیقات کروائی جائیں۔ ہو سکتا ہے کہ ملزم بیوی چھوڑ کر بھاگنا چاہ رہا ہو اور پولیس والے نہ کہا ہو کہ بیٹا اتنا آسان نہیں ہے۔