ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوشیار، اب جرمانے ہزاروں میں ہوں گے

3citytarfficlahor.jpg

لاہور پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 200، 300 اور 500 کے بجائے 2 ہزار اور 5 ہزار جرمانہ ہو گا۔

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو سفارشات بجھوا دی ہیں۔ ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں جرمانوں کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل کی غلط پارکنگ پر 2ہزار روپے جبکہ کار کی غلط پارکنگ پر 5ہزار روپے کا جرمانہ ہو گا۔ بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 2ہزار روپے جبکہ موٹر کار چلانے پر 5ہزار روپے کا جرمانہ ہو گا۔

https://twitter.com/x/status/1526100682373271556
ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر 2ہزار روپے اور موٹر کار والوں پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد ہو گا۔ کالے شیشے والی گاڑیوں کو 5ہزار روپے جرمانہ دینا ہو گا۔

بغیر نمبر پلیٹ یا فینسی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلوں پر 2ہزار روپے جبکہ موٹر کاروں پر 5ہزار روپے کا جرمانہ ہو گا۔ دیگر خلاف ورزیوں پر موٹر سائیکل پر 2ہزار روپے جبکہ موٹر کار پر 5ہزار روپے کا جرمانہ ہو گا۔
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Once I asked me to pay Rs 200 in fine. I asked him to give me the receipt and he said if you want receipt/chalian then you have to pay Rs 500. Offer of Rs 200 is valid only in cash without any receipts.
I insist for receipt and got a Challan of Rs 500.?‍♂️
I was just wandering, what would be the rate(Fine) without challan receipt.
Any idea? Is there some other list issued by Police department??
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
punjab police pichlay 3 saal ki kasar nikaltay huay ?
kukri ko kick back dene walon ki back per awam ki kick bhoat jald parnay wali hai