ٹی20ورلڈکپ:بھارت کوشکست دینے پر قومی کھلاڑیوں کو فی کس کتنے لاکھ کا انعام ؟

pak-team-t20-india.jpg


ٹی20ورلڈکپ:بھارت کوشکست دینے پر قومی کھلاڑیوں پر فی کس 15لاکھ کا انعام

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان کے نام تو نہیں رہا لیکن بھارت کو بدترین شکست دے کر کھلاڑیوں نے سیریز میں شائقین کرکٹ کو بہت بڑی خوشی سے نوازا، یہ ہی وجہ ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی اور بھارت کو شکست دینے والی ٹیم کے اعزاز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کھلاڑیوں کو فی کس 15 لاکھ روپے کا انعام دیا،ریزرو کھلاڑیوں کو ساڑھے 4 لاکھ روپے کے کیش پرائز دیئے گئے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں عشائیہ سے قبل چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اہم مشورے بھی دئیے، انہوں نے کہا کہ ٹیم پر فخر ہےاور مزید بہتری کی ضرورت ہے،بہترین کارکردگی سے ٹیم نمبر ون بن سکتی ہے۔ قومی ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی نوجوان ہیں اور ہمارا مستقبل بھی نوجوانوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی نے تقریب میں ہر کھلاڑی کو اسٹیج پر بلایا اور تبادلہ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ آپ سب لوگوں نے میرے ہوتے گھبرانا نہیں ہے، گراس روٹ لیول پر زیادہ تر توجہ دے رہے ہیں تاکہ اچھا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔

رمیز راجا نے کپتان بابراعظم سے سوال کیا کہ آپ نے ورلڈکپ جیسے میجر ٹورنامنٹ میں کپتانی کی ہے نروس تو نہیں ہوئے،کیسے لے کر چلتے رہے ٹیم کو؟ جس پر بابر نے کہا کہ ٹیم نے فیملی کیطرح ساتھ دیا ٹورنامنٹ میں محسوس نہیں ہوا کہ ورلڈ کپ میں کپتانی کررہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے پوچھا بابر آپ کے لئے ورلڈکپ کا سب سے یادگار لمحہ کیا تھا؟ جس پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ بھارت کو ورلڈ کپ میں شکست دوں اور بھارت کو شکست دینا میرے لئے یادگار لمحہ تھا۔

رمیز راجا نے نے شاہین آفریدی سے سوال کیا کہ آپ ہمارے سپر سٹار ہیں آپکی پرفارمنس بہترین ہے امید کرتا ہوں آئندہ آپکی پرفارمنس سے پاکستان میچز جیتتا رہے گا۔

رمیز راجا نے کہا کہ یہ کیش پرائز آپکی محنتوں کے نتیجے میں کم ہے لیکن پھر بھی یہ حوصلہ افزائی کرنا چاہتا تھا امید کرتا ہوں آپ آئندہ سیریز اور پی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس دینگے۔

عشایئے کی تقریب میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد،عماد وسیم، شاہنواز دھانی، ساجد خان،عابد علی،ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور چیف سلیکٹر محمد وسیم سمیت دیگر نے شرکت کی،حسن علی، شاداب خان اور محمد حفیظ کراچی میں نجی مصروفیت کے سبب شریک نہیں ہوسکے۔

 
Last edited: