پاکستانی شخص کی محبت میں گرفتار50 سالہ جاپانی خاتون نے پاکستان آکرشادی کرلی

9%D8%AC%D8%A7%D9%BE%D8%A7%D9%86%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D8%AA%DB%81%DB%81%D9%86%D8%B3%DA%BE%D8%A7%DA%BE%D8%AF%DB%8C.jpg

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 50 سالہ جاپانی خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق جاپانی خاتون حیاسا سائیکا اور سرگودھا کے 32 سالہ رضوان تین سال تک فیس بک پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔

حیاسا سائیکا کی یہ چوتھی شادی ہے۔ جاپانی خاتون نے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ اسلام قبول کیا اور اس کے بعد رضوان سے شادی کی۔ شادی کے لیے گھر میں سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

https://twitter.com/x/status/1506919690160979972
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کوئی غیر ملکی لڑکی یا خاتون پاکستان نوجوان کے لیے یہاں آئی ہو۔ اس سے قبل 2018 میں امریکی خاتون پاکستانی لڑکے سے شادی کے لیے سیالکوٹ آئی تھی اس طرح سیالکوٹ کے رہائشی 21 سالہ کاشف کی امریکا کی 41 سالہ خاتون ہلینا سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔

شادی کی تقریب میں دولہے کے والدین سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی جب کہ امریکی خاتون نے شادی سے قبل باقاعدہ اسلام قبول کیا تھا۔
 

desikachra

Voter (50+ posts)
visa mil gaya. mubarak ho
On the authority of Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him), that the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) said:
Let him who believes in Allah and the Last Day speak good, or keep silent; and let him who believes in Allah and the Last Day be generous to his neighbour; and let him who believes in Allah and the Last Day be generous to his guest. [Al-Bukhari] [Muslim]

 

such786

Senator (1k+ posts)
Visa kie laie bachi b accept ker li ager yehi shadi kisi pakistan bewa women sie honi ho kabi ba na karien bachoon Wali bewa tto door ki baat.