پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے متعلق پی ٹی اے کا ردعمل آگیا

internet-pak.jpg


انٹرنیٹ ٹریفک اب معمول کے مطابق بحال ہے، پی ٹی اے

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وضاحت دے دی،پی ٹی اے نے بیان میں کہا کہ پاکستان کے چند شہروں میں محدود سطح پر انٹرنیٹ سروسز آدھے گھنٹے تک متاثر رہی۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن اب ملک میں انٹرنیٹ ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہوچکی ہے،گزشتہ شب ملک کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صارفین نے سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ سروس کی سست روی کے حوالےسے بتایا، جس کے بعد فوری طور پر تو پی ٹی اے کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا، پی ٹی اے نے اب اپنا موقف پیش کردیا ہے۔