پاکستان کا مستقبل کس کے ساتھ ہے: شاندانہ گلزار سے سفارت خانے نے کیا پوچھا؟

shandana-and-atif-khanon-pm.jpg


امریکی سفارتخانے نے نہیں کسی اور سفارتخانے نے بلایا تھا،شاندانہ گلزار

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ عاطف خان بتاتا ہے کہ امریکی سفیر نے خاتون رکن اسمبلی کو بلا کر کہا کہ عدم اعتماد آنے والی ہے، یہ پورا پلان بنا ہوا تھا، فیصلہ کرنا ضروری ہے کہ ہم غلام یا خود دار بننا چاہتے ہیں؟ ان کو پتا تھا کہ شہباز شریف نے شیروانی چلائی ہوئی ہے۔



وزیراعظم کے اس بیان پر وزیر آئی ٹی عاطف خان نے بتایا کہ انہیں کسی ڈیلگیشن کو لے جانا تھا تو ہم امریکی سفارتخانے گئے تو مجھے عجیب سی باتیں کہیں،سترہ مارچ کو ہی مجھے دوبارہ بلایا اور تحریک عدم اعتماد کی بات کی، پھر کہا کہ کامیاب ہوتی ہے تو کیا ہوگا اسمبلیاں تحلیل کرینگے،


میں نے وزیراعظم فیصلہ کرینگے، پارٹی کے فیصلے کی بات ہے،انہوں نے مجھے کہا کہ آپ کو وزیراعلیٰ بنانا تھا، یا پرویز خٹک سے آپ کے تعلقات بہتر ہوئے،اس طرح کی باتیں کی گئیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ انہیں امریکی سفارتخانے نے نہیں کسی اور سفارتخانے نے بلایا تھا اور یہ تحریک عدم جمع ہوجانے کے بعد کی بات ہے،


انہیں ایسا کچھ نہیں کہا گیا کہ آپ خان صاحب کو چھوڑ کر پی ڈی ایم میں چلی جائیں،انہیں جس کام کیلئے بلایا گیا وہ کام ہوا نہیں، بعد میں پتا چلا کہ یہ گیم چل رہا تھا،مجھے سے ایک گھنٹہ سوالات پوچھ گئے اور پوچھا پاکستان کا مستقبل کس کے ساتھ ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
This young lady Shandana Gulzar is an outstanding PTI legislature. Very eloquent, educated and she speaks with great conviction. She would be the last person to ditch PTI, as claimed by one TV news channel.
Deceptive Propaganda Campaign and fake news against PTI is at all time high level, never seen before.