پاکستان کی جیت پر جشن،سہواگ اور گمبیر تلملا اٹھے

7sewaggambr.jpg

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی گزشتہ رات پاکستان بھارت کے میچ کے بعد اچانک آتشبازی اور پٹاخوں کے شور سے گونج اٹھا، تاہم بھارتی علاقوں میں یہ جشن سابق بھارتی کرکٹرز کو بالکل پسند نہ آیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کےعلاقے سیما پوری اور دیگر شہروں میں گزشتہ رات پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں بھارت کو 10 وکٹوں کی بدترین شکست کے بعد زبردست آتشبازی کی گئی۔


متعدد علاقوں میں کی جانے والی آتشبازی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی جس پر انتہاپسند بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور سابق کرکٹرز تلملا اٹھے۔ سابق بھارتی کرکٹرز وریندر سہواگ اور گوتھم گھمبیر نے بھارتی شکست پر بھارتی شہروں میں ہونے والی آتشبازی پرشدید تنقید بھی کی۔

سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی گوتھم گھمبیر نے اس واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی فتح پر آتشبازی کرنے اور پٹاخے پھوڑنے والے بھارتی نہیں ہوسکتے، ہم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1452532383236886532
وریندر سہواگ نے کہا کہ ویسے تو بھارت میں دیوالی کے دوران آتشبازی اور پٹاخوں پر پابندی عائد ہوتی ہے مگر گزشتہ رات پاکستان کی فتح پر بھارت کے مختلف علاقوں میں آتشبازی اور پٹاخوں سے یہ جشن منایا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1452520206194987008
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اچھا اگر کرکٹ کی فتح کا جشن منانا جائز ہے تو دیوالی میں آتشبازی پر کیوں پابندی عائد کی جاتی ہے، یہ دوغلا پن کیوں؟ سارا گیان اسی وقت کیوں یاد آتا ہے ؟۔