پنجشیر معاملہ: امریکی اخبار نے بھارتی پروپیگنڈا کا پول کھول دیا

panj11h121.jpg


مودی حکومت کے آلہ کار بھارتی میڈیا کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش بےنقاب ہو گئی، امریکی اخبار نے بھارتی حکومت اور میڈیا کی خبروں کو من گھڑت قرار دے کر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ قرار دے دیا۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ پاکستان پر لگنے والے الزامات جھوٹے تھے۔ پنجشیر کے شہریوں نے خود افغان طالبان کی مدد کی۔

نیویارک ٹائمز نے اپنے رپورٹ میں بتایا کہ پنجشیر میں اب لڑائی بالکل ختم ہو چکی ہے، وہاں طالبان کے پہنچنے سے پہلے ہی اکثر آبادی علاقہ چھوڑ کر ہجرت کر چکی تھی۔ جب کہ پنجشیر کے رہنے والوں نے خود طالبان کی مدد کی یہی نہیں انہوں نے اسلحے کے بڑے ذخیروں سے متعلق بتایا جس کے بعد طالبان نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا۔

امریکی اخبار نے مزید کہا کہ طالبان نے احمد شاہ مسعود کے مقبرے کی مرمت کی اور وہاں حفاظت کیلئے جنگجوؤں کو تعینات کیا۔ اس کے علاوہ حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے آرٹیکل میں انہوں نے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور تسلیم کیا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی مدد کی اور ان کی بھرپور مہمان نوازی کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ افغان حکومت پاکستان پر الزام تراشی کرتی رہی ہے۔

گلبدین حکمت یار نے اپنے آرٹیکل میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ جب سی آئی اے کا سربراہ افغانستان میں آتا ہے تو کسی کو خبر بھی نہیں ہوتی لیکن جب پاکستان سے وفد افغانستان آتا ہے تو شور کیوں مچ جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں ابھی بھی امریکا کہ آلہ کار موجود ہیں جو یہاں جنگ کے حامی ہیں۔