پیٹرول 30 روپے مہنگا : عوام نے قیمت چکانی شروع کر دی:عمران خان کا سخت ردعمل

ik-ptr-ssb.jpg


تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بیرونی آقاؤں کے آگے جھکی ہوئی ہے، قوم نے اس کی قیمت چکانی شروع کر دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1529889726479896579
عمران خان نے کہا کہ بیرونی آقاؤں کے آگے جھکنے والوں نے پیٹرول اور ڈیزل 30 روپے مہنگا کر دیا، نااہل امپورٹڈ حکومت نے روس کے ساتھ ہماری کوششوں کو جاری نہیں رکھا۔


سابق وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے روس سے 30 فیصد سستا تیل لینے کی کوشش نہیں کی، امریکا کے اسٹریٹجک پارٹنر بھارت نے روس سے سستا تیل لیا۔

https://twitter.com/x/status/1529889729109696512
انہوں نے کہا کہ روس سے سستا تیل لینے کی وجہ سے بھارت کو تیل 25 روپے سستا پڑا، حکومت گرانے والے سازشی ٹولے کے اس اقدام سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
 

ashahid786

MPA (400+ posts)
The nerve on this guy. How shameless is Imran Khan to criticise this

koi-sharam-hoti-hai.jpg
How stupid your post is. If the same commodity is available on a cheaper rate in another shop- thus going for the sensible option of buying there- you are defending the needlessly high priced shopping.

You would rather kill the Pakistani nation than defy your American masters.

What a slave and bootlicker.
 

rmunir

Minister (2k+ posts)
30% kam Russia say lenay ki bajai awan say 20% wasool karlo imported hakoomat apnay berooni aqaaon ko naraz nahi kar sakti