پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز

9piafaj.jpg

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے، قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پشاور سے ایک سو اڑسٹھ مسافر لے کر فجیرہ پہنچی۔

پی آئی اے فجیرہ کے لیے پروازیں شروع کرنے والی پہلی بین الاقوامی ایئرلائن بن گئی ہے، پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے لئے اپنی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پشاور سے 168 مسافر لے کر فجیرہ پہنچی،ہوئی اڈے پر فیجرہ کے شاہی خاندان کے ارکان اور دیگر اعلٰی حکام نے پی آئی اے کی پرواز کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر روایتی استقبالی رقص بھی پیش کیا گیا۔

ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے کی پروازیں فجیرہ کے امیر کی خصوصی درخواست پر شروع کی گئی ہیں، فجیرہ میں پی آئی اے کی پروازوں کے لیے خصوصی انتظامات کے تحت 15 منٹ کے اندر تمام مسافروں کی امیگریشن مکمل کی کی جائے گی اور مسافروں کے لیے خصوصی بسوں کا بھی انتظام ہوگا جو دیگر شہروں تک بلا معاوضہ رسائی فراہم کریں گی۔

https://twitter.com/x/status/1464071552467709957