پی ایس ایل7کا ترانہ ریلیز،سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

8pslaeenevnthreaction.jpg

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا ترانہ ریلیز کردیا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر علی ظفر کی یاد ستانے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور نوجوان سنگر آئمہ بیگ کا گایا ہوا پی ایس ایل سیزن 7 کا ترانہ ریلیز کردیا گیا ہے جس کے بعد ٹویٹر پر "پی ایس ایل اینتھم" اور " علی ظفر" ٹرینڈ کررہے ہیں۔


پی ایس ایل کا گانا آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میمز کی بھرمار شروع ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1485667344349282307
https://twitter.com/x/status/1485667310186729477
https://twitter.com/x/status/1485637686690193412
https://twitter.com/x/status/1485667072881434628
https://twitter.com/x/status/1485667038832074758
https://twitter.com/x/status/1485665119250100232
https://twitter.com/x/status/1485664724192800774
https://twitter.com/x/status/1485664545280598020
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس سیزن کے ترانے پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے وہیں کچھ صارفین کو مشہور گلوکار علی ظفر کی جانب سے ماضی میں گائے گئے پی ایس ایل کے ترانے " پھر سیٹی بجے گی" کی یاد بھی ستانے لگی ہے۔

جشن پی ایس ایل نامی ٹویٹر ٹرینڈ نے کہا لیجنڈری سنگر عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کے بہترین گانے سے پی ایس ایل کا آغاز ہوگیا ہے، یہ اب تک کا بہترین گانا ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1485623556922916872
https://twitter.com/x/status/1485664583939510274
دوسری جانب کچھ ٹویٹر صارفین کو علی ظفر کے پی ایس ایل ترانوں کے مقابلے میں نیا ترانہ کچھ خاص متاثر نہیں کرسکا اور انہوں نے اس کا مقابلہ علی ظفر کے ساتھ کرنا شروع کردیا ۔

https://twitter.com/x/status/1485666047235612684
https://twitter.com/x/status/1485188346771038208
https://twitter.com/x/status/1485665076359012352
ایک اور صارف نے کہا کہ علی ظفر کا اب کھیل جمے گا اب تک کا پی ایس ایل کا بہترین گانا ثابت ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1485630528296562691
https://twitter.com/x/status/1485667784478625802
ایک اور صارف نے کہا کہ کوئی بھی علی ظفر کے لیول کو نہیں پہنچ سکتا، ایک لیجنڈ ہمیشہ کا لیجنڈ ہوتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1485642832635383809
 
Last edited: