پی ٹی آئی کا آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع

supreme-court-audio-leaks-pps.jpg


پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر وزرا کی مبینہ آڈیولیکس کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں سے رجوع کرلیا، درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر ممبران کو فریق بنایا گیا،درخواست کے ساتھ مبینہ آڈیو لیکس کی ٹرانسکرپٹ بھی لگائی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آڈیو لیکس میں موجودہ حکومت کی بدنیتی واضح ہے، شہباز شریف اور دیگر وزرا نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے ، آڈیو لیکس کی انکوائری کرکے شہباز شریف اور کابینہ کے خلاف کرمنل کارروائی کی جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ آڈیو لیکس میں درخواست گزار کو سیاست سے دور رکھنے کے لیے سازش کی گئی،ان آڈیو لیکس میں ایک مجرمانہ سازش کے تحت درخواست گزارکو ٹارگٹ کیا گیا، آڈیو لیکس کو وزیراعظم اور وزیر داخلہ تسلیم کرچکے ہیں۔

درخواست میں رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ اور ایاز صادق کے خلاف فوجداری کارروائی کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے پلاننگ سے منظور نہیں کیے گئے،استعفوں کی مرحلہ وار منظوری سے متعلق زیرالتواکیس کے ساتھ یہ درخواست منسلک کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ انکوائری کمیشن وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے انکوائری کرے جب کہ اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی انکوائری کی جائے،درخواست میں نئی صورتحال پیدا ہونےسے قبل عدالت سے نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔

دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ ‏تحریک انصاف نے استعفوں سے متعلق وزرا کی گفتگو کی آڈیولیکس کا اسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کرواُ دیا ہے،اب یہ لیکس سپریم کورٹ کے سامنے ہیں ، سپریم کورٹ ان لیکس کے بعد تحریک انصاف کے گیارہ اراکین کے استعفوں کے معاملے پر فیصلہ کرے، اور اس زیادہ اہم کہ ان لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ترجمانوں کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے،اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی،اجلاس میں حکومت کےخلاف حکمت عملی ترتیب دی جائےگی،اجلاس میں آڈیو لیکس پر حکمت عملی ترتیب دی جائےگی،اسحاق ڈار کی واپسی اور مریم نواز کی بریت پر گفتگو ہوگی،عمران خان پارٹی ترجمانوں کو اہم گائیڈ لائنزدیں گے۔

دوسری جانب سائفر کے معاملے پر مسلم لیگ نون نے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کرلیا،پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ نون نے لائحہ عمل تیار کرنے کی پلاننگ شروع کردی ہے۔
 

PakistanFIRST1

Minister (2k+ posts)
KOHI FAIDHA NAHI, IT IS ALREADY TOO LATE.

IF THIS SUPREME COURT WAS OF ANY USE THEY WOULD HAVE TAKEN NOTICE ON EARLY PETITION.

ONLY DELAYING TACTICS.